گلگت: پاکستان تحریک انصاف نے 28 جنوری کو گلگت گھڑی باغ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی حمایت کااعلان کردیا|PASSUTIMESاُردُو

گلگت: بدھ، 27 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (حیدر بدخشانی) پاکستان تحریک انصاف گلگتcollage2 بلتستان کے مرکزی رہنماء فتح اللہ خان کی زیرصدارت 28 جنوری کو ہونے والے گلگت بلتستان ٹیکس کے نفاز کے خلاف دوسرے مرحلے میں شرکت کے حوالے اور دیگر امور پر مشاورتی اجلاس جاری ہیں، اجلاس میں پارٹی کی صوبائی قیادت اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے سربراہان اور پارٹی کارکنان شریک ہیں اجلاس میں صوبائی قیادت نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتسان پاکستان کا سر اور دماغ ہے اُمید ہے کہ وفاق پاک چائینا اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو نظر انداز نہیں کرےگی اور انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا جائز حقوق دیئے بغیر ٹیکس کا نفاز غیر قانونی ہے جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مشاورتی اجلاس میں متفیقہ طور پراینٹی ٹیکس موومنٹ کی جانب سے 28 جنوری کو گلگت گھڑی باغ میں ہونے والے

12650428_1708412126039338_909717014_n

فتح اللہ خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔ فوٹو حیدر علی بدخشانی

جلسے میں شرکت کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء گلاب شاہ نے کہا کہ چیئرمین عمران خان ہنزہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات خود ہنزہ کا دورہ کرینگے اوراگلے دو ہفتے میں بہت جلد گلگت بلتستان کے اہم شخصیات جس کا تعلق پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے ہیں بہت جلد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں کو عزت دینگے وہ پی ٹی آئی کا دامن چھوڈ نہیں سکتے، فتح اللہ خان نے پارٹی اجلاس میں کہا ہے کہ کل موجودہ حکومت کی پوسٹ مارٹم کا دن ہے اور پارٹی کارکنان سے گھڑی باغ جلسے میں بھر پورشرکت کرنے کی تلقین کی، اس اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے کامران استوری اور چپورسن گوجال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالعزیز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جسے پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں فتح اللہ خان، گلاب شاہ اور عزیز احمد و دیگر نےپارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدد کہا۔

collage

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s