گلگت: گلگت پولیس نے شہر کو بڑے تباہی سے بچا لیا، مخبر کی اطلاع پر بارگوپائین کے مختلف گھروں میں چھاپہ مار کر کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا|PASSUTIMESاُردُو

00000گلگت: بدھ، 27 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ارسلان علی ) گلگت پولیس نے شہر کو بڑے تباہی سے بچا لیا ۔ گلگت پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بارگوپائین کے مختلف گھروں میں چھاپہ مار کر کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ منگل کے روز محکمہ پولیس کے سارگن موبائل ٹیم کے انچارج محمد مصطفیٰ کی سربراہی نے بارگو میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور ممنوعہ اشیاء برآمد کر لیا۔ منگل کے روز آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخبر کی اطلاع پر بارگوپائین میں چھایہ مار کر شازیب ولد یونس کے گھر سے کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ گھر کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اسلحہ گلگت میں کسی دہشت گردی میں استعمال ہونے کا خدشہ تھا۔ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے شہر کو ناخوشگوار واقعے سے بچالیا۔ ملزم کا پتہلگایا گیا ہے بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ اکنامک کوریڈور منصوبے کو سبوتاز کرنے کی سازش ہو نے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ پولیس ہر وقت کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ اور آئندہ 3روز کے اندر گلگت بلتستان سے غیر ملکی افراد کو علاقہ بدر کیا جائے گا۔ اور گلگت بلتستان کے اندورنی و بیرونی راستے پر ناکہ بندی سخت کی جائے گی۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کام کرنے والے چائینز کی سیکورٹی میں بھی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پکڑی گئی اسلحہ میں 3عدد رائفل، 2 عدد رائفل 12بور، رائفل 7MM، رپیٹر12بور ایک عدد، گرنیڈ36HEپانچ عدد، تیس بور پستول ایک عدد، 9ایم ایم ایک عدد، میگزین 30بور پستول 7عدد، وائرلیس سیٹ ایک عدد، ڈیٹا کیبل20عدد ، ایس ایم جی راؤنڈز 240عدد، بارہ بور راؤنڈ، تیس بور پستول راؤنڈ 30عدد، سات ایم ایم رائفل راؤنڈز45عدد ، 38بور پستول راؤنڈز 5عدد اور 17بور رائفل راؤنڈز 14عددشامل ہے۔ چھاپوں کے دوران ایڈیشنل ایس پی گلگت علی رضا نے ٹیم کی نگرانی کی ۔ سارگن ٹیم کے اس کامیاب کاروائی پر آئی جی پی گلگت بلتستان کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ٹیم کے انچارج محمد مصطفی کو اگلے گریڈ میں ترقی دی۔

Advertisements

One response to “گلگت: گلگت پولیس نے شہر کو بڑے تباہی سے بچا لیا، مخبر کی اطلاع پر بارگوپائین کے مختلف گھروں میں چھاپہ مار کر کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا|PASSUTIMESاُردُو

  1. Sikandar Sultan Raja

    welldone Gilgit Baltistan Police

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s