چلاس:ضلع استور میں جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اپنی کارروائیاں تیز کرے اور چھپے اشتہاریوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں، ڈی آئی جی دیامر

a2f52ad8-4b33-46c1-b109-954fa526e89cچلاس: جمعرات، 28 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( عمر فاروق فارقی) ضلع استور میں سیکورٹی کو سخت کرنے کے حوالے سے ڈی آئی جی دیامر استور رینج عنایت اللہ فاروقی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ضلع استور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی عنایت اللہ فاروقی نے کہا کہ ضلع استور میں جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اپنی کارروائیاں تیز کرے اور چھپے اشتہاریوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔انہوں نے کہا کہ استور 2اشتہاری ہیں پولیس حرکت میں ان عناصر کا قلع قمع کریں اور ضلع کو پرُامن بنایا جائے۔انہوں نے ضلع استور کے تمام ایس ایچ اوز اور ڈی پی اوز کو سختی سے ہدایت جاری کیا ہے کہ وہ ضلع استور کے اندر جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کریں اور اپنے اپنے حدود کے اندر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں اور علاقے میں موجود آفغان باشندوں کو ضلع سے جلد ڈھونڈ کر نکال دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس تمام چیک پوسٹوں اور چوکیوں پر ناکہ بندی کو اپنا معمول بنائے اور چیکنگ کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع استور کے تمام سرکاری عمارتوں خاص کر تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سخت کریں اور اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s