چلاس: گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سیمت ضلع دیامر میں اینٹی ٹیکس مومنٹ کی کال پر چلاس میں کنٹریکٹر ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، اور پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس ،ود ہولڈنگ ٹیکس اور سروس ٹیکس کے خلاف شدید احتجاج کی|PASSUTIMESاُردُو

3241c7ee-f160-4353-9808-6aeab317d81fچلاس: جمعرات، 28 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( عمر فاروق فارقی) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سیمت ضلع دیامر میں اینٹی ٹیکس مومنٹ کی کال پر چلاس میں کنٹریکٹر ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، اور پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس ،ود ہولڈنگ ٹیکس اور سروس ٹیکس کے خلاف شدید احتجاج کیا ، احتجاجی مظاہرے میں مختلف مکتب فکر کے سینکڑوں لوگوں اور ٹھیکدار برادری سیمت تاجربرادری کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے ،جن پر ٹیکس اور گنڈا ٹیکس نامنظور کے فلک شگاف نعرے درج تھے ۔چلاس صدیق اکبر چوک پر منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کنٹریکٹرایسو سی ایشن دیامر کے صدر سید جان ، محمد افضل خان،نور محمد،طاہر ایڈوکیٹ، و دیگر نے کہا کہ سر زمین بے آئین کو حقوق دیئے بغیر ٹیکس کا نفاظ گلگت بلتستان کے 28لاکھ عوام پر ڈرون حملہ ہے ،وفاقی حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور اس محکوم قوم پر مزید ظلم و جبر کا ڈرامہ نہ رچائے ۔گلگت بلتستان کے عوام انتہائی غریب ہیں اور ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہیں ،ان تمام صورت حال سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام پر مزید ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے پر تلی ہوئی ہے ،جس کے بھیانک نتایج برآمد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انجینئرنگ کونسل کا قیام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ،حکومت فوری طور پر انجینئرنگ کونسل کو ختم کرے ،اور یہاں پر نافظ انکم ٹیکس کو ختم کیا جائے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے وسائل پر قبضہ جمائی بیٹھی ہے ،اور اپنی مرضی کے فیصلے کرکے یہاں کے عوام کو لوٹا جارہا ہے ۔مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان میں نافظ کردہ غیر قانونی غنڈہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے وفاق سے جنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے خلاف گلگت بلتستان کی پوری قوم آخری حد تک جائی گی۔یہاں کے عوام کو آیئنی حقوق دیئے بغیر ٹیکس کا نفاظ عمل میں نہ لایا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s