گلگت: اینٹی ٹیکس مومنٹ گلگت بلتستان کے کال پر گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکسز کے خلاف اتحاد چوک گلگت میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ|PASSUTIMESاُردُو

12592195_754131198053450_5204787640985311217_ne2c10b6b-f669-484f-a8fb-a781a26d92eeگلگت: جمعرات، 28 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو(ارسلان علی|تصاویر حیدر علی بدخشانی) اینٹی ٹیکس مومنٹ گلگت بلتستان کے کال پر گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکسز کے خلاف اتحاد چوک گلگت میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ ۔اس کامیاب احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت پنڈال سمیت اتحاد چوک سے گھڑی بازار تک پورا علاقہ عوامی سمندر سے برا ہوا تھا ۔صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت انکم ٹیکس اور ووڈ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کے لئے 48گھنٹوں کی الٹی میٹم دیا گیا نہ مطالبات پوری نہ کرنے کی صورت میں اس سے سخت اقدامات اٹھانے کی دھمکی بھی دی گئی ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اینٹی ٹیکس موومنٹ کے سربراہ و کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر فردوس احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس غیر قانونی ہے اور انکم ٹیکس آرڑر 2012جیسے ظالمانہ اور کالے قانون کی آڑ میں وارت کشمیر افیئر ز اور FBRکی ملی بھگت سے انکم ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ نا جائزہ طور پر گزشتہ 2سال سے جاری ہے جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ۔چیئرمین اینٹی ٹیکس موومنٹ فردوس احمد نے کہا انکم ٹیکس آڈر 2012ء کے تحت وصول کی گئی رقم کو واپس کیا جائے اور اس آڈر کے ذریعے وصول کی گئی رقوم کی متعلقہ افراد کو واپس دلانے تک یہ جدو جہد جاری رکھی جائیگی ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان سے راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والے مسافروں کو کوہستان کے علاقوں میں بے جا تنگ کیا جارہاہے اس کو بھی بند کیا جائے ۔اس احتجاجی مظاہر ے سے سابق صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن بشیر احمدخان نے کہا ہم ٹیکس کسی صورت میں بھی نہیں دینگے اور آئینی حقوق ملنے کی صورت میں ٹیکس نہیں دیا جائے گا کیوں کہ یہ علاقہ پاکستان کے دوسرے علاقوں کی نسبت بہت پیچھے ہے ۔انہوں نے کہا جب کوئی گلگت بلتستان کا بھائی راولپنڈی اسلام آبا د کے تھانہ میں بند ہوتاہے تو ہم ضمانت نہیں کرواسکتے ہیں کیوں کہ ہماری شناختی کارڑ کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا اگر اگلے 48گھنٹوں میں یہ ٹیکس کا فرمان واپس نہیں کیا گیا تو گلگت بلتستان کے جیلوں میں جگہ کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کاٹنے والے بنکوں کو آگ لگادیا جائے گا ۔اس موقع پر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماء غیور نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے دوسرے صوبوں کے لوگوں نے پاکستان کے خلاف نارے بھی لگائے اور کسی نے سندھو دیشن کا نارہ لگایا تھا تو کسی نے پختونستان اور کسی نے آزاد بلوچستان کا لیکن گلگت بلتستان والوں نے 68سالوں سے پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے کی کوشش کی لیکن ہمیں پاکستانی نہیں بنایا جارہاہے ۔کنٹریکٹ ایسوسی ایشن غذر کے ہنماء و BNFکے سینئر رہنماء عبدلخالق نے خطاب کرتے ہوئے کہا اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو حصہ نہیں دیا جارہاہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔انہوں نے کہا اس جیسے اکنامک کوریڈور بناے کی کوشش کرنے والی دنیا کی بڑی ملک روس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوئے ہیں اور اس کوریڈور میں اگر گلگت بلتستان کو حصہ نہیں دیا گیا تو ہمارے لاشوں سے گزر کے یہ کوریڈور بنے گا۔

9f162710-fa7e-4105-a125-6c4ca2f0603412645245_754131171386786_250731992894746781_n

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s