گلگت: قومی احتساب بیورو نے نیشنل بنک آف پاکستان سوست برانچ کے دو آفیسرو ں کو گرفتار کر لیا ہے |PASSUTIMESاُردُو

ISRAR 4اسلام آباد: جمعرات، 28 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ویب ڈیسک)  قومی احتساب بیورو نے نیشنل بنک آف پاکستان سوست برانچ کے دو آفیسرو ں کو گرفتار کر لیا ہے گر فتار ہونے والوں میں بنک کا منیجر اور کیشئر شامل ہیں نیب زرائع کے مطابق سال 2012ء میں جولائی سے دسمبر تک 21 کروڈ روپے کی مالی بے ضابطگیا ں ہو ئیں تھیں جس کے خلاف قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کیں اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر نیشنل بنک سو ست برانچ کے سابق منیجر عزت بیگ ساکن خوشحاب پنجاب اور کیشئر محمد عیسی ساکن گوجال کومنگل کے روز گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جنہیں بدھ کے روز احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کی جائے گی ۔ زرائع کے مطابق سال 2012 ء میں بنک عملے نے تاجروں کی انکم ٹیکس رسیدوں پر بنک مہر لگائیں تھیں مگر رقم بنک میں جمع نہیں کی تھی ۔ جن رسیدوں پر بنک کا مہر لگایا گیا تھا ان کی کل رقم 21 کروڈ روپے بنتی ہے مذکورہ مالی بے ضابطگی کے خلاف مختلف تحقیقاتی اداروں نے انوسٹگیشن کیں اور نیشنل بنک کے حکام نے بھی اپنی طرف سے تحقیقات کیں تھیں ۔ مالی بے ضابطگیوں کے خلاف نیب حرکت میں آیا اور بنک کے 2 سینئر آفیسرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ زرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کے اس کیس میں مذید گرفتاریوں کا امکان ہے اور تاجروں سے بھی بنک سٹمپس کے حوالے سے تحقیقات ہو سکتی ہیں نیب زرائع کے مطابق مختلف اداروں میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بہت جلد مذید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں


روزنامہ کے ٹو کی اصل اشاعت

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s