گلگت: جب تک کہ حکمرانوں کا قبلہ درست نہیں ہوتا گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس آئینی طور پر لاگو نہیں ہوتا ہم بھیک نہیں مانگتے گلگت بلتستان کا ٹیکس فری زون ہونا ہمارا بنیادی اور آئینی حق ہے، اینٹی ڈیکس موومنٹ|PASSUTIMESاُردُو

12645245_754131171386786_250731992894746781_n

گلگت: اینٹی ٹیکس کے خلاف گزشتہ روز گلگت گھڑی باغ میں ہونے والے جلسے کی فائل فوٹو – تصویر حیدر علی

گلگت: جعمہ، 29 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) اینٹی ٹیکس موومنٹ کے دفتر سے جاری بیان میں 28جنوری کے احتجاجی جلسے کو عظیم الشا جلسہ بنانے پر گلگت بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے جب تک کہ حکمرانوں کا قبلہ درست نہیں ہوتا گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس آئینی طور پر لاگو نہیں ہوتا ہم بھیک نہیں مانگتے گلگت بلتستان کا ٹیکس فری زون ہونا ہمارا بنیادی اور آئینی حق ہے ہم اپنا حق لے کر رہیں گے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مقامی اخبار میں ہمارے موقف کی تائید کی ہے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کونسل کے انتخابات کیلئے کوئی رولز سرے سے موجود ہی نہیں تھا خود وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کونسل کے پانچ سال غیر قانونی طور پر گزارا ہے اینٹی ٹیکس موومنٹ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج ہم حق بجانب ہیں ایک غیر قانونی ادارہ کسی صوبے کے تقدیر کے فیصلے کیسے کرسکتا ہے جب ادارہ ہی غیر قانونی تھا جس کی کوئی قانونی حیثیت تھی ہی نہیں تو ہمارے اوپر لاگو کئے جانے والا ٹیکس بھی سرے سے ہی غیر قانونی ہے نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ ایسے غیر قانونی اداروں کے احکامات لاگو ہی نہیں ہوسکتے لہٰذا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے بیان کے تناظر میں گلگت بلتستان کی عوام پر ایک غیر قانونی ادارے نے ٹیکس لاگو کیا ہے لہٰذا غیر قانونی اس ادارے کے نافذ کردہ ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے قانون کی بالادستی ثابت کریں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s