گلگت: میرٹ پرمکمل عملدرآمد کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے،اب چوردروازوں سے بھرتیاں نہیں ہونگی، حاجی عابد علی بیگ|PASSUTIMESاُردُو

000000گلگت: جعمہ، 29 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر)  معاؤن خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابدعلی بیگ نے کہاہے کہ میرٹ پرمکمل عملدرآمد کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ اب چور دروازوں سے بھرتیاں نہیں ہونگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک مثالی ٹیم کولیکر گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کامزیدکہناتھا کہ خالی آسامیوں کو پرکرنے کے لئے کسی کی بھی دباؤمیں نہیں آئیں گے۔ جواہل ہوگا وہ کامیاب ہوگا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کو ہرصورت عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا اوران کی بہترحکمت عملی کے باعث علاقہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ کسی کوبھی اگر شکایات ہوں تو وہ وزیراعلیٰ آفس میں عوامی شکایات سیل قائم کی گئی ہے وہاں آکر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔ تاکہ ان کے مسائل جلدازجلد حل ہوں۔ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے دورے کے موقع پر ڈپٹی سیکریٹری ایکسائزاینڈٹیکسیشن علی جبارنے ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ خطے میں گاڑیوں کے رجسٹریشن کانظام متعارف کرارہے ہیں ۔کوئی بھی گاڑی اگررجسٹرڈنہیں ہے تو انہیں آئی ٹی سسٹم کے ذریعے باآسانی تلاش کیاجائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بائیومیٹرک نظام کی تنصیب کے بعد ملازمین کی حاضریوں کویقینی بنایاجائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s