گلگت: سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد کی طرف سے اقتصادی راہداری منصوبہ پر سخت موقف قابل تعریف ہے سپیکر نے جرات کا مظاہرہ کیا تو ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے، فتح اللہ خان

fata ullahگلگت: پیر، یکم فروری، 2016ء – پھسوٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد کی طرف سے اقتصادی راہداری منصوبہ پر سخت موقف قابل تعریف ہے سپیکر نے جرات کا مظاہرہ کیا تو ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر علاقائی مفاد کو دیکھنا ہوگا اور سپیکر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے اراکین اسمبلی کو اکھٹا کر کے سخت موقف اپنانا خوش آئند ہے جس کی تحریک انصاف حمایت کرتی ہے اگر سپیکر نے گلگت بلتستان کے مطالبات منظور کروائے تو ہم گلگت میں ان کا استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اراکیین اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی نمائندگی کریں اور وفاق کے سامنے سخت موقف اختیار کریں ورنہ عوام انہیں معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقیقت پسندی کی سیاست کرتی ہے اورہم ہر اس شخص کی حمایت کریں گے جو اس خطے کی بہتری کے لیے کام کرے گا۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s