گلگت: سرکاری ملازمتوں میں تحصیل اشکومن کے ساتھ مسلسل نا انصافیوں کیخلاف اشکومن کے نوجوان طبقہ بلا آخر جھاگ اُٹھے ،گریجویٹس ایسوسیشن کا قیام عمل میں لایا گیا عبوری کابینہ تشکیل دے دی گئی |PASSUTIMESاُردُو

Youth-Rights-juha-pekka-topics-006گلگت: پیر، یکم فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو(نعیم انور) سرکاری ملازمتوں میں تحصیل اشکومن کے ساتھ مسلسل نا انصافیوں کیخلاف اشکومن کے نوجوان طبقہ بلا آخر جھاگ اُٹھے ،گریجویٹس ایسوسیشن کا قیام عمل میں لایا گیا عبوری کابینہ تشکیل دے دی گئی ،انتظامیہ کو آئیندہ اشکومن کے ساتھ زیادتیاں بند کرنیکی دھمکی ، آئیندہ اشکومن کے کوٹے کے ملازمتوں پر دیگر علاقوں سے بھرتیاں ہوئیں تو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اپنا خیر منائیں ۔گریجویٹس ایسوسیشن
سرکاری و انتظامی سطح پر تحصیل اشکومن کے کوٹے کے سرکاری ملازمتوں پر مسلسل کئی سالوں سے غیر مقامی افراد کی تھوک حساب سے بھرتیوں کے خلاف بلا آخر اشکومن کے تعلیم یافتہ نوجوان میدان میں کود پڑے ۔گریجویٹس ایسوسیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ،عبوری کابینہ بھی تشکیل دے دی گئی ۔زمہ داروں کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پچھلے کئی سالوں سے مختلف محکمہ جات میں مقامی کوٹہ پر غیر مقامی افراد بھرتی ہو رہے ہیں ،اس وقت تحصیل اشکومن کے مختلف سرکاری اداروں میں چھوٹے پوسٹوں پر بھی ایک بڑی تعداد میں غیر مقامی لوگ بھرتی ہوئے ہیں اور مقامی پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری سے تنک آکر خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں مگر بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر کوئی اقدام نظر نہیں آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئیندہ اشکومن کے ساتھ کو ئی سرکاری آفسر نوکریوں کے معاملے پر ہیری پھیری نہیں کرسکے گا اگر کسی محکمہ کے سربراہ نے رشوت لیکر یا اقربا ء پروری کی کوشش کی تو اشکومن کے نوجوان ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا گھیرا تنگ کرینگے اور علاقے کے ساتھ مذید زیادتیاں برداشت نہیں کرینگے ۔گریجویٹس ایسو سیشن اشکومن نے اسد علی کو عبوری صدر ، آصف علی شاہ کو نائب صدر،جاوید اختر کو جنرل سیکرٹری ،سردار امان کو سیکرٹری اطلاعات اور شریف اللہ کو فنانس سیکرٹری بنا دیا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s