گلگت: حکومت پاکستان نے ایک بار پھرگلگت بلتستا ن کے عوام کے ساتھ دو ہاتھ کیئے ہیں ۔ صدر پا کستان سے ملاقات میں واضح ہو گیا کہ اقتصادی را ہداری کے فنڈز صو بوں میں تقسیم ہو چکے ہیں، راجہ جہانزیب

64273_323546527837531_3900177121367816701_n

پاکستان تحریک انصاف کے ممبررکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانزیب کی فائل فوٹو- معزفوٹو گرافی

گلگت : پیر، یکم فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) پا کستان تحریک انصاف کور کمیٹی کے ممبر و ممبر قانون سازاسمبلی گلگت بلتستا ن راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک بار پھرگلگت بلتستا ن کے عوام کے ساتھ دو ہاتھ کیئے ہیں ۔ صدر پا کستان سے ملاقات میں واضح ہو گیا کہ اقتصادی را ہداری کے فنڈز صو بوں میں تقسیم ہو چکے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے حصے میں ایک رو پیہ بھی نہیں ہے اور نہ ہی کو ئی پرا جیکٹ ہے ۔ آئینی اصلا حا تی کمیٹی بھی ایک ڈھونگ ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد سرور قومی اسمبلی کے ذریعے آوازاٹھا ئی ہے اور پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے بھی ہر فورم پر گلگت بلتستان کی بھر پور نمائند گی یقین دہا نی کرا ئی ہے ۔ اب بھی اگر گلگت بلتستان کو نظر انداز کر نے کی پالیسی کو تبدیل نہیں کیا گیا تو ہمارے لاشوں سے را ہداری گذرے گی اب بہت ہو ا ہے کو ئی مذاق ہر گز بر داشت نہیں کیا جائے گا پا کستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور بیرو کر یسی با لکل مخلص نہیں ہے پی ٹی آئی کا مطا لبہ ہے کہ گلگت بلتستان ٹیکس فر ی زون اور ٹر یڈ فر ی زون قرار دیا جا ئے اور آئینی اصلا حا ت کے حوالے سے حکو مت اپنی پا لیسی واضح کرے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s