گلگت: یاسین میں گندم کا بحران عروج پر ہے منتخب نمائندے منظر عام سے غائب ہیں، سید اصغر حسین شاجی|PASSUTIMESاُردُو

wheat-blendingrice-business_12-5-2015_206351_lگلگت: پیر، یکم فروری،2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) یاسین میں گندم کا بحران عروج پر ہے منتخب نمائندے منظر عام سے غائب ہیں ۔ان خیالات کا ااظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع غذر کے رہنماء سید اصغر حسین شاجی نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پہ جیت کراسمبلی پہنچنے والے راجہ جہانزیب اسلام آباد میں سردی کے موسم انجوائی کررہے ہیں اور یاسین کے عوام گندم کے دانے دانے کے لئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان میں گندم کے کوٹے میں کٹوتی کرکے عوام کے ساتھ ظلم کررہی ہے اور ساتھ ساتھ عوام پر ٹیکس کا بوجھ بھی ڈالنے کی کوشش کررہی ہے جس کو گلگت بلتستان کے عوام مسترد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ٹیکس لگانا چاہتی ہے تو پہلے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دے اور اس کے بعد ٹیکس لگائے ۔سید اصغر نے کہا یاسین کے عوام کی پاکستان کے لئے بڑی بڑی قربانیاں ہے جس کی واضع مثال شہید نشان حیدر لالک جان ہے ،جس نے جنگ کے میدان میں اپنے سینے میں گولیاں کہا کرپورے گلگت بلتستان سمیت پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور اس کے علاوہ جب معرکہ کارگل ہوئی تو اس دوران صروف غذر کے 400فوجی اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کی ۔انہوں نے کہا غذر کے عوام کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع غذ ر میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام کرے اور عوام کے مسائل فوری طور پر حل کرے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s