گلگت: پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں ٹیکس لگایا جمع شد ہ ٹیکس کو گلگت بلتستان میں خرچ کرنے کا کوئی راستہ نہیں بنایا آئندہ جمع شدہ ٹیکس کا مستقل حل نکالیں گے|PASSUTIMESاُردُو

970353_1414592935421260_754397777_nگلگت: جمعرات، 04 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن مسلم لیگ ن کے ضلعی ،سٹی، تحصیل، یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے مشترکہ اجلاس کو صوبائی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بتائے ہوئے کہا کہ عوام کے حقیقی مسائل امن وامان ، بجلی، صحت اور تعلیم کے ہیں صوبائی حکومت نے عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے ہیں جن کے اثرات عوام کے سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کے قوم کو ایک بڑی میں پرو دیا ہے ہم ہیں آل پاریٹز ہیں ہم ہی قوم کے وحدت کے امین ہیں کارکن پاکستان مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں ہم اپنے سرمائے کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی فعال اور متحرک سیاسی قوت ہے پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے تمام فیصلے کریں گے آئندہ تمام اضلاع میں مہینے میں ایک دفعہ پارٹی کی اہم اجلاس بلانا ازحد ضروری ہوگا اور ضلعوں سے تعلق رکھنے والے وزراء پارٹی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے وزراء سے باز پرس ہوگی انہوں نے کہا کہ شہید سیف الرحمن کا وژن پاکستان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہے پرامن اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان شہید سیف الرحمن کا خواب تھا شہید سیف الرحمن کا خواب شرمندہ تعیبر ہونے جارہا ہے آج گلگت بلتستان میں تاریخ کے بڑے منصوبوں پر کام کا آغاز ہونے جارہا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گاانہوں نے کہا کہ عوام کا پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد اعلانات پر عملدرآمد سے ہے آج وزیر اعظم پاکستان کے تمام اعلانات پر عملدرآمد ہوچکا ہے پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ امن وامان ، تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے دروازے کھول دیں گے وزیر اعظم یوتھ لون سکیم اور اخوت کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو قرضے دیئے جارہے ہیں سابقہ حکومتیں ادھار پر پاسکو سے گندم خریدرہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کیش پر گندم خرید رہی ہے جون تک نان ڈویلپمنٹ کے تمام واجبات ادا کریں گے ایک سال کے اندر ملک کے اندر سے40بڑے ڈاکٹر گلگت بلتستان آئیں گے ڈاکٹروں کیلئے پرککش مراعات دیں گے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں ٹیکس لگایا جمع شد ہ ٹیکس کو گلگت بلتستان میں خرچ کرنے کا کوئی راستہ نہیں بنایا آئندہ جمع شدہ ٹیکس کا مستقل حل نکالیں گے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو سراہا اورگلگت بلتستان میں پارٹی کو مزید منظم اور متحرک کے عزم کو سراہا اجلاس میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے رہنماؤں فدا حسین، ریاض احمد، حاجی الیاس، نمبردار جاوید انور، اسلام الدین، سلامت جان، یاسر آفندی، محمد سلیم، عباس ایڈووکیٹ، امین شیر، نمبردار مشتاق، ارشاد عالم، سلیم میر، نثار علی، شاہد اقبال، عرفان حیدر، عالم حسین، محمد اشفاق اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s