گلگت: گلگت بلتستان میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیئے مختلف ریلیوں کا انعقاد|PASSUTIMESاُردُو

KASHMIR 1گلگت: جمعہ، 05 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) گلگت بلتستان میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیئے مختلف ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی ریلی کلمہ چوک گلگت سے گھڑی باغ تک نکالی گئی جس میں وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور دیگر اہم سرکاری اور سماجی افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں گلگت کے سکولز کے طلبا نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر ی عوام سے یکجہتی کا ثبوت دیا۔ ریلی کے شرکا نے کشمیر کی آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر بہت جلد پاکستا ن کا حصہ بن کر رہے گا اور کشمیر عوام کے مصائب ے دن جلد ختم ہو جائیں گے۔ ریلی کا اختتام ہائی سکول نمبر1کے گراونڈ میں ہوا جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے کہا کہ اس موقع پر گلگت بلتستان کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کا بھرپور ساتھ دے گی اور ان کی آزادی کا مقدمہ ہر فورم پر لڑتی رہے گی اور ہر موقع پر انکی اخلاقی اور قانونی حمایت جاری رکھے گی۔ حاجی عابد علی بیگ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ناجائز ہے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ کشمیر ی عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر میں استصواب رائے کرانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنت ارضی کشمیر میں ہر فرد پاکستان سے محبت کرتا ہے اور انکی جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ انکو انکی آزادی کی منزل بہت جلد ملے گی۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی اس موقع پر کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کے لئیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سکردو ، گاہکوچ اور دیگر اہم مقامات پر بھی عوام نے ریلیوں میں شرکت کرکے یوم کشمیر منایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کو عوام اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s