گوپس: ینگل گوپس میں نصب زونگ ٹاور کے چوکیدار کو کمپنی کی طرف سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر چوکیدار نے موبائل سروس بند کر دیا|PASSUTIMESاُردُو

2گلگت: جمعہ، 05 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) ینگل گوپس میں نصب زونگ ٹاور کے چوکیدار کو کمپنی کی طرف سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر چوکیدار نے موبائل سروس بند کر دیا ،پانچ دنوں سے علاقے میں مو بائل سروس معطل ہونے سے صارفین موبائل سروس سے محروم ہو گئے ،عزیز و اقاریب سے رابطے کیلئے مشکلات کا سامنا ،عوام کا حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ینگل گوپس میں نصب زونگ ٹاور کے چوکیدار نے کمپنی کی طرف سے تنخواہ اور زمین کا معاوضہ نہ ملنے کا الزام لگا کر علاقے میں سروس معطل کر دی ہے ۔ زرائع کے مطابق علاقے میں موبائل سروس بند ہوئے پانچ دن ہو ئے تا حال زمہ دار حکام نے معاملہ کا نوٹس نہیں لیا ،علاقے میں موبائل سروس پانچویں دن بھی معطل رہنے سے مقامی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگ اپنے عزیز و اقاریب سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں اور شدید زہنی ازیت میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظا میہ اور کمپنی کے اعلیٰ حکام سے معاملہ کا فوری نوٹس لینے اور سروس بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s