گلگت: یوم یکجہتی کشمیر ،ایم ایس ایف (ن ) کی جانب سے ریلی کا انعقاد،کشمیری قوم کی جہد مسلسل کو خراج تحسین پیش کیاگیا |PASSUTIMESاُردُو

67ea09af-9c13-4743-812d-b1d178eeb8e3.jpgگلگت: ہفتہ، 06 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) یوم یکجہتی کشمیر ،ایم ایس ایف (ن ) کی جانب سے ریلی کا انعقاد،کشمیری قوم کی جہد مسلسل کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے 5فروری کو مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا ،اس دوران ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ۔ریلی کے شرکاء کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔ریلی کا آغاز مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ سے ہوا ،شرکاء مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے کلمہ چوک اوریہاں سے واپس صوبائی سیکریٹریٹ پہنچے جہاں پر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و سا بق ممبر غلام محمد،ممبر صوبائی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن جی بی وسابق چئیر مین ضلع کونسل گلگت قلب علی ،محمد اشفاق کوآرڈینٹر یوتھ ونگ جی بی، ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر رضوان راٹھور ،ایم ایس ایف ضلع گلگت کے صدر نوید اکبر ،مسلم لیگ ن جی بی کے جوائنٹ سیکریٹری راجہ ارشد ولی ،مسلم لیگ ن کے رہنما ناصرالدین قریشی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر عالمی امن ایک خواب ہے ،بھارت انسانیت سوز مظالم فوری طور پر بند کرکے طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانا اور ان کو حق خود اریت کی جد و جہد سے روکنا بھارت کی بس کی بات نہیں آزادی کی جد وجہد کیلئے کشمیر ی شہداء کی قربانیا ں ناقابل فراموش ہیں اور رہتی دنیا کو ان کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا ۔5 فروری یوم یکجہتی منانے کی مخالفت کرنے والے عناصر شہداء کشمیر کی لازوال قربانیوں سے انحراف کررہے ہیں پاکستانی قوم اپنی کشمیر ی بہن بھایؤں کی جد وجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی پاکستانی قوم اپنی شہ رگ کو نہیں چھوڑ سکتی اس دفعہ وزیر اعظم پاکستان کے ہدایات پر شہداء کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیرکو شاندار طریقے سے منایا گیا ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی بہتر ین پالیسی اور انتھک کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے وزیر اعظم نواز شریف مقررین کہاکہ بھارت کا غاصبانہ تسلط مزید دیر تک نہیں رہ سکتاہے ،بھارت کا کشمیر ی خواتین ،معصوم بچوں اور مطلوم عوام کے ساتھ ظلم و بربریت کا شرمناک سلوک عالمی امن کے دعویداروں کے منہ پر طماچہ ہے انکی مجرماہ خاموشی قابل مزمت ہے،سکارٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتاہے تو کشمیر میں کیوں نہیں کونسی چیز اس میں رکاوٹ ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام تاریخ انسانیت کی سب سے بڑی قربانی دے رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کی عزم وہمت اور استقلالکے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا بھارت کو ہر صورت میں مظلوم کشمیریوں کو حق خود اراریت دینا پڑے گاعالمی بردری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے روایتی بے حسی چھوڑ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s