یاسین: میں ٹیچوں کا کاروبار عروج پر ،اس ناپاک دھندے میں ملوث افرا د نے دونوں ہاتھوں سے کمانا شروع کردیا |PASSUTIMESاُردُو

2یاسین: ہفتہ، 06 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (خبر نگار خصوصی ) یاسین میں ٹیچوں کا کاروبار عروج پر ،اس ناپاک دھندے میں ملوث افرا د نے دونوں ہاتھوں سے کمانا شروع کردیا ،انتظامیہ کی پشت پناہی کا انکشاف ۔نشہ آور محلول ٹیچوں جس سے نوجوان طبقے کی زندگیاں خطرے میں عوام اور والدین اپنے لخت جگروں کو اس ناپاک نشہ میں ملوث ہونے پر سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیں ۔ٹینچوں کے استعمال کے بعد انسان کی ہوش ٹھکانے نہیں ہوتاہے اور اس کی وجہ سے انسان کو غیر اخلاقی حرکتیں کرنے پر مجبور کرتاہے اور اس سے کہیں نوجوان چوریاں ،ڈکیتیاں اور بہت سے غیر سماجی و غیر اخلاقی حرکتیں کررہے ہیں جس سے یاسین کے عوام سخت پریشان ہیں ۔واضح رہے ٹیچوں کے استعمال کرنے والے لوگوں نے گزشتہ دنوں یاسین کے گاؤں گندئی میں کہیں چوریوں کے واردات ہوئے ہیں جس میں مقامی لوگوں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانے پڑا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ تھانے میں درخواست دینے کے باجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ضلع غذر کے تحصیل یاسین کے تمام گاؤں سنٹریاسین ،ہندر ،تھوئی ،طاوس اورگندائی اوریہ علاقہ جو کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے تاریخ میں اہمیت رکھتاہے جہاں سے نوجوانوں اور عوام نے نہ صروف گلگت بلتستان بلکہ پوری پاکستان کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہے اور اس کی واضح مثال معرکہ کارگل ہے جس میں شہید نشان حید لالک جان سمیت کہیں فوجی اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کی ہے اور ابھی اس وقت وہ نوجوان نسل جو کل تک پاکستان کے لئے قربانیاں دے رہاتھا آج اس ناپاک دھندے میں اپنی زندگی داؤں پہ لگایا ہواہے ۔اس اہم اور غیر اخلاقی و غیر سماجی حرکت پر ضلع غذر کے انتظامیہ کی خاموشی سے عوام میں یہ تاثر جارہاہے کہ وہ بھی اس ناپاک دھندے میں برابر شریک ہیں ۔اس حوالے سے یاسین کے عمائدن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ناپاک دھندے سے نوجوان طبقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔عمائیدن یاسین نمبر دار واجد علی بیگ ،صوبیدار (ر)نیت علی ،حولدار(ر) شکور، صفدر خان ،رستم علی ،برکت علی ،اسلم شاہ ،قاسم الیارٹ و دیگر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن ،چیف سیکریٹر گلگت بلتستان ،فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور آئی جی پی گلگت بلتستان سے اپیل کہ ہے کہ اس ناپاک دھندے کے خلاف فوری نوٹس لیں تاکہ نوجوان طبقہ کی زندگیاں محفوظ ہو ۔ا

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s