کراچی: میں مقیم مختلف طلبہ تنظیموں میں یوتھ آف گلگت بلتستان کے پلیٹ فارم سے جی بی کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ایک پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا|PASSUTIMESاُردُو

4581b16a-6a5b-45b0-9b2c-b1405b151954کراچی : اتوار، 07 فروری، 2017ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کراچی میں مقیم مختلف طلبہ تنظیموں میں یوتھ آف گلگت بلتستان کے پلیٹ فارم سے جی بی کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ایک پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بی این ایف کے رہنما ایڈوکیٹ محبوب علی نے کہا کہ B.N.F کا بنیادی منشور 1947کی آزاد ریاست کو بحال کرنا ہے کیونکہ 1947سے لیکر آج تک گلگت بلتستان کی آزادی حکومتی سرپرستی میں منائی جاتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ گلگت بلتستان ایک آزاد ریاست ہے لیکن شبِ خون مار کر ہماری آزادی کو سلب کیا گیا ہے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آفاق بالاور نے کہا کہ 68سالوں سے ایک سوچی سمجھی سازش کو آڑ بناکر پاکستانی حکمرانوں ، اسٹیبلشمنٹ اور مقامی حکمرانوں نے گلگت بلتستان کی عوام کو ذہنی اور جسمانی طور پر یرغمال بنایا ہوا ہے لیکن اب گلگت بلتستان کی قوم ان غاصبوں کی چال کو سمجھتے ہوئے اپنے حقوق چھیننے کی تیاری کررہی ہے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علی غلام کامریڈ نے کہا کہ 1990سے چیئرمین عبدالحمید خان کو حق بات کہنے پر جلاوطنی پر مجبور کیا گیا ہے ، ہم چیئرمین عبدالحمید خان کی کوششوں کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے گلگت بلتستان کا مقدمہ بین الاقوامی دنیا میں لڑ رہا ہے۔ مظاہرے سے دیگر تنظیم کے رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں صفدر خان ، قوت جان ۔

7458ccc5-aa41-4e3d-af6c-d6dee1920458a9ec4711-3c7e-4d65-8354-6a74d47ac274

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s