گلگت: پی آئی اے کی نجی کاری اور پڑرولیم مصنوعات میں معمولی کمی کے خلاف تحریک انصاف گلگت نے ملک بھر کی طرح گلگت پریس کالب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا|PASSUTIMESاُردُو

9ea575e0-e895-40b0-917c-aa37128114c4.jpgگلگت: اتوار، 07 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور)حکومت کی طرف سے پی آئی اے کی نجی کاری اور پڑرولیم مصنوعات میں معمولی کمی کے خلاف تحریک انصاف گلگت نے ملک بھر کی طرح گلگت پریس کالب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی آرگناٗئزر فتح اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم (ن) کی حکومت کی غلط پالیسوں کے سبب قومی ادراہ پی آئی اے آج نیلامی کے دہانے پر پہنچا ہے اور حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے قومی ادارے کی نجی کاری کرنے جارہی ہے اور ملک بھر میں ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے ۔ تحریک انصاف کسی صورت قومی ادارے کو نیلام کرنے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے مگر حکومت عالمی مینڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے نہیں دے رہی ہے اور حکومت پڑرولیم مصنوعات سے خوب پیسے بھٹور رہی ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ۔اانہوں نے کہا گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے حفیظ الرحمن عوام کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں اور روز اپنے موقوف تبدیل کرتے رہتے ہیں۔آئینی حیثیت کے حوالے سے صوبائی حکومت کا کپتان اور وزراء میں تضٓاد پا یا جا رہا ہے اور وزراء نے کپتان پر عدم اعتما د کا اظہار کر کے اسلام آباد میں ڈھیرے ڈال دئیے ہیں اور الگ سے وزیر اعظم سے ملاقات کی کوششیں کی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہدری منصوبہ میں بھی حفیظ نے قوم سے جھوٹ بولا ہے اور وفاق کے سامنے صوبائی حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔اہم منصوبے میں حصہ دینا تو دور کی بات گلگت بلتستان اس اہم منصوبے میں زیر غور ہی نہیں جبکہ وزیر اعلیٰ میڈیا پر قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا سی پیک منصوبے پر صوبائی حکومت کا کمزور موقف خطے کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حفیظ الرحمن نواز شریف کے سامنے گلگت بلتستان کے عوام کی صیح ترجمانی نہیں کر سکتے ہیں تو وہ نمائندگی کا اہل نہیں لہذا وہ قوم کو اندھیرے میں رکھنے کی بجائے استعفیٰ دیکر گھر چلا جا ئے مگر گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق سے محروم نہ کرے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عزیز احمد نے کہا کہ اقتصادی راہدری منصوبہ میں ضلع ہنزہ گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور نواز شریف نے اس اہم منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے درباری کو گلگت بلتستان کا گورنر تعینات کر دیا ہے اور میر غضنفر نے اس اہم منصوبے میں اپنا کمیشن فیکس کیا ہوا ہے جو گلگت بلتستان کے مفاد میں بولنے سے قا صر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے عوام اس اہم منصوبہ میں اپنا جائز حق لیکر رہینگے ۔احتجاجی مظاہرے سے صابر حسین یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کے دعویدار صوبائی حکومت نے میرٹ کی دھجیاں آڈا دی ہیں ،سرکاری اداروں میں چور دروازے سے بھرتیاں ہو رہی ہیں ۔ٹھیکے بخیر ٹینڈر کے دی جا رہی ہیں ۔سرکاری اداروں میں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے ۔تقریب سے گلاب شاہ آصف و دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔احتجای مظاہرین نے گو نواز گو اور گو حفیظ گو کے نعرے بھی لگائے ، بعدازاں احتجاجی مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s