گلگت: سے نشہ آور ادویات ، نشہ آور انجکشن ، ٹینچو اور غیر معیاری ادویات کا قلع قمع کر دینگے،صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن ڈاکٹر صابر حسین |PASSUTIMESاُردُو

o-ILLEGAL-DRUGS-facebook

فائل فوٹو

گلگت: منگل، 09 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (قلم کار تاجو) گلگت سے نشہ آور ادویات ، نشہ آور انجکشن ، ٹینچو اور غیر معیاری ادویات کا قلع قمع کر دینگے ۔ان خیالات کا اظہار صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن ڈاکٹر صابر حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک مقامی اخبار میں ایک خبر چھپی جس میں لکھا گیا تھا کہ گلگت کے میڈیکل سٹوروں میں نشہ آور ادویات نوجوانوں کو با آسانی سے مل جاتے ہیں اس خبر کے پڑھنے کے بعد گلگت کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر صابرحسین نے اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت کے میڈیکل سٹوروں سے نشہ آور ادویات نوجوانوں کو با آسانی مل جاتی ہے ۔جو کہ حقیقت ہے ۔ مگر اس خبر میں مکمل سچائی نہیں ہے ۔ اس خبر سے گلگت کے معروف اور بڑے چھوٹے میڈیکل سٹور نشہ آور ادویات فروخت نہیں کرتے ۔ گلگت میں تیس فیصدمیڈیکل سٹور ز والے نشہ آور ادویات فروخت کرتے ہیں باقی ستر فیصد انکی وجہ سے بدنام ہیں ۔ اس سے قبل یہ کاروبار عروج پر تھا مگر ڈرگ کنٹرول اٹھارٹی کے ممبران جن میں چیف ڈرگ انسپکٹر کفایت اللہ خان اور گلگت ڈرگ انسپکٹر عبید اللہ خان کی اپنے ٹیم کے ہمراہ چھاپوں کی وجہ سے یہ مکروہ دھندہ ختم تو نہیں ہوا لیکن کافی حد تک کم ہوا ہے۔ ہماری نشاندہی پر ذمہ داران نے ان میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی کی جن کے پاس نشہ آور ادویات تھیں انکو پکڑا گیا، کچھ دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور لائسنس منسوخی کی وارننگ بھی دی گئی ہے ۔ انہوں نے چیف ڈرگ انسپکٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان نسل کواس لعنت سے بچانے کیلئے دوبارہ چھاپوں کا سلسلہ شروع کریں ۔اور جو بھی اس کاروبار میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے میڈیکل سٹور کے مالکان سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیرنشہ آور ادویات فروخت کرنے سے گریز کریں ۔ اگر خلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ میڈیکل سٹور کو ایسوسی ایشن سے فارغ کر دیا جائے گا ۔

Leave a comment