گلگت: صدر پاکستان نے تاجکستان سٹرک کو ضلع غذر کے راستے تعمیر کرانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے، راجہ جہانزیب|PASSUTIMESاُردُو

64273_323546527837531_3900177121367816701_n

راجہ جہانزیت رہنماء پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان (فائل فوٹو)۔

گلگت: منگل، 09 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایکزیکٹو کے ممبر و ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ خطے کے وسیع تر مفادات و اقتصادی راہدری منصوبے میں جی بی کو نظرانداز کرنے کے خلاف حکومتی و اپوزیشن ممبران اسمبلی متحد ہیں ،خطے کے حقوق کیلئے ہر محاز پر لڑینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چند ہفتے اسلام آبا د میں گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے اورمشاہد حسین سعید ،گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کو اقتصادی راہدری منصوبے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا کُھل کر اظہار کیا ہے ۔سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا ،گلگت بلتستان سی پیک منصوبہ میں گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ،اہم منصوبہ کے فوائد دوسرے صوبوں کو پہنچا کر ہمیں محروم رکھنا ہمارے لیے موت اور زندگی کا سوال ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے ممبران اسمبلی کی بہت جلد ملاقات متوقع ہے ،وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو سی پیک کے حوالے سے اپنے خدشات کا بر ملا اظہار کرینگے ۔عوامی نمائندے ہیں عوام کی صیح ترجمانی ہماری اولین ترجی ہے ہمارے دور میں عوام کو حقوق دلا کے رہینگے ۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان سے ملاقات میں ضلع غذر کیلئے قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس منظورکر وا چکا ہوں جو بڑی کا میابی ہے، بہت جلد ضلع غذر میں کے آئی یو کا کیمپس کھل جائے گا ،دوسری بڑی کامیابی عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات تھی جنہوں نے میرے مطالبے پر کے پی کے صوبے میں گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کوٹہ ڈبل کر دیا ۔انہوں نے کہا سینئٹر مشاہد حسین سے ملاقات کے دوران اقتصادی راہدری منصوبے میں غذر چترال شاہراہ کو متبادل سڑک کے طور پر شامل کرنے کی تجویز دے چکا ہوں جس پر مشاہد حسین نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک منصوبے میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان سے شاہراہ تاجکستان غذر کے راستے تعمیر کرانے کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے اور صدر پاکستان نے اس اہم سٹرک کو ضلع غذر کے راستے تعمیر کرانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔انہوں کہا کہ ہم عوامی مسائل اور مشکلات سے غافل نہیں ہیں ،عوام نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیں اسمبلی پہنچا یا ہے اور ہم کسی صورت عوامی خواہشات کو ٹھیس نہیں پہنچائے گے اور گلگت بلتستان کے عوام کے خواہشات کے مطابق اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s