ہنزہ: ناصر آباد ہنزہ میں وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر ڈسپنسری میں ایک میڈیکل آفیسر اور ایک لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے،عوام کا دیرینہ مطالبہ پور ا کر دیا گیا ہے، حاجی عابد علی بیگ|PASSUTIMESاُردُو

Haji Abid Ali baigہنزہ: منگل، 09 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب)  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے عملی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں۔ وہ ناصر آباد ہنزہ میں میڈیکل ڈسپنسری کے افتتا ح کے موقع پر عمائدین ناصر آباد اور وہاں کی عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہنزہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر انتظامی آفیسران بھی موجود تھے۔ ناصر آباد ہنزہ میں وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر ڈسپنسری میں ایک میڈیکل آفیسر اور ایک لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس سے ناصر آباد ہنز ہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پور ا کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ ناصر آباد میں رہنے والی آبادی کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے انکے معاون خصوصی حا جی عابد علی بیگ نے سفارش کی تھی ۔ اس علاقے کے مکین ماضی میں ہسپتال کی سہولت سے محروم تھے اور انکو علی آباد یا گلگت کا سفر اختیار کرنا پڑتا تھا۔ ناصر آباد کی عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ علاقے میں موجود گرلز سیکنڈری سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دیا جائے اور مطلوبہ سہولیات بھی فراہم کی جائیں جس پر معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے عوام کہ یقین دہانی کرادی کہ وزیر اعلی کی جانب سے اس معاملے پر ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور جلد ہی علاقے میں خواتین کے لیئے علیحدہ سکول اور دیگر تعلیمی سہولیات شروع کر دی جائیں گی۔ حاجی عابد علی بیگ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں صوبے بھر میں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیئے نئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے صوبے کے کونے کونے میں رہنے والے عوام الناس کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ انکا مزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کہ مسائل کے انبار تلے دبا کر رکھ دیا تھا اور خطے کی عوام بیمار اور ناقص ترقیاتی سکیموں سے بے زار آچکے تھے اور اب مسلم لیگ کی حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ معیاری اور عمدہ منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل کی جائے ۔ اس طرح عوام کا پیسہ صیح سمت میں خرچ ہوسکے گااور کامیاب منصوبے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s