گلگت:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کا قومی اثاثہ ہے ادارے کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے،ڈاکٹر اقبال|PASSUTIMESاُردُو

ebdea89f-c3ee-48f7-949c-3cc89078d9b5کراچی: جمعہ، 12 فروری، 2016ء پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کا قومی اثاثہ ہے ادارے کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، سیکورٹی اور دیگر تمام مسائل کو حل کریں گے سیکورٹی کے پیش نظر قراقرم یونیورسٹی کی طرف جانے والی شاہراہ کو متبادل جگہ تعمیر کریں گے اس حوالے سے چیف انجینئر رشید احمد سے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے قراقرم یونیورسٹی کا نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے چیف انجینئر کو کہا گیا ہے اور پانی کے مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کے مسائل کے حل کیلئے قراقرم یونیورسٹی کی طرف جانے والی شاہراہ کا متبادل بھی سوچ رہے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی سیکورٹی کا کوئی خدشہ نہ ہو ڈاکٹر اقبال سے محکمہ تعمیرات کے سیکریٹری اختر حسین رضوی، ڈپٹی سیکریٹری، چیف انجینئر، سپرنٹنڈنگ انجینئر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ملاقات کی اور ڈاکٹر اقبال کی حقیقی خالہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s