گلگت: انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال عوان نے سی پی او میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا|PASSUTIMESاُردُو

2d6d2511-e97a-4585-be3e-db377993aee1گلگت: جمعہ، 12 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو(پریس ریلز) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال عوان نے سی پی او میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ جی بی پولیس میں آج سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔اس کے بعد تمام اضلاع میں پھلدار اور غیر پھلدار درخت لگائے جائینگے۔جس کی ہدایات ایس ایس پیز کو پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔جس کے مطابق زیادہ سے زیادہ سے پودے لگائے جائینگے۔جی بی پولیس کے دیگر زیلی اداروں ،پولیس ٹریننگ کالج ،سی ائی ڈی ،ٹریفک ،سپیشل برانچ اور پولیس پبلک سکول میں بھی شجرکاری مہم کے دوران درخت لگائے جائینگے۔ظفر اقبال عوان نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔جس زمین کی گود میں ہم زندگی بسر کررہے ہیں اس کا بھی قرض ہے کہ ہم اس کی خوبصورتی اور حفاظت کا خیال رکھے۔درخت نہ صرف پھل دیتے ہیں بلکہ ایندھن کے کام بھی اتے ہیں۔درخت آکسیجن فراہم کرنے کے قدرتی کارخانے بھی ہیں۔اس لیے سب کی زمداری ہے کہ ہم نہ صرف اپنے حصے کا درخت لگائے بلکہ اس کی حفاظت بھی کریں۔
DIG ہیڈکوارٹرز انعام الرحمٰن ملک ،DIGگلگت رینج نفیس گوہر،DIG بلتستان رینج اشفاق ،اے آئی جی علی شیر جاکھرانی ، ایس ایس پی عبدلرحیم اور دیگر نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے درخت لگائے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s