ہنزہ: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی حلقہ 6ہنزہ میں کامریڈ باباجان کی توڑ کیلئے ہر طریقہ سے کوشش جاری ،ہر حربہ استعمال کرنے کے باجود ناکامی پر ن لیگ کے اعلیٰ حکام سخت مایوس کا شکار|PASSUTIMES

باباجان فوٹوہنزہ: جمعہ، 12 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی حلقہ 6ہنزہ میں کامریڈ باباجان کی توڑ کیلئے ہر طریقہ سے کوشش جاری ،ہر حربہ استعمال کرنے کے باجود ناکامی پر ن لیگ کے اعلیٰ حکام سخت مایوس کا شکار ۔کامریڈ بابا جان کا ووٹ بینک کو تقسیم کرنے کے لئے کبھی ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان تو کبھی صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال اور کبھی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابدعلی بیگ کو تقریبات اور کھیلوں کے ٹورنامنٹوں کے فائنل تقریبات میں بلا کر اعلانات کروائے جارہے ہیں اور ان تقریبات میں عوام کی عدم دلچسپی سے ان حکمرانوں کی تزلیل ہورہی ہے ۔اس حوالے سے ن لیگ ذریعے کے مطابق ان تقریبا ت میں لوگوں کی عدم دلچسپی کی وجہ اور تقریبا ت میں لوگوں کے نہ آنے پر مقامی ن لیگ کے عہدیداروں کو ڈاٹ پلائی گئی ہے ۔حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ہنزہ شناکی میں جون 2015ء کے عام انتخابات کے بعد اس قسم کی کم از کم 6یا 7تقریب منعقدہ کئے گئے لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلنے پر ن لیگ ہنزہ کے عہدیداران اور کارکن سخت مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ میں ضمنی انتخابات میں ٹکٹ کے لئے اندروں خانہ اختلافات بھی سر پکڑرہے ہیں جس میں ابھی تک 2بڑی لابیز سامنے آئی ہیں جن میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان گروپ جس کے سپورٹرز میر کے صاحب زادے پرنس سلیم کو ٹکٹ دلوانے کی کوشش کررہے اور دوسری طرف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گروپ جن کے سپورٹرز میر کے خاندان کے کسی بندے کے علاوہ جس کسی کو بھی ٹکٹ ملے اس کو قبو ل کرنے کے لئے تیا ر ہیں۔اس طر ح اس قسم کے اختلافات جاری رہے تو حکمران جماعت ن لیگ کو قانون ساز اسمبلی کے رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s