گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کانوائے کی خاتمہ کی اعلان کرنے کے باوجود کانوائی سسٹم کا خاتمہ نہیں ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے،سعدیہ دانش|PASSUTIMESاُردُو

Sadia Danish 2گلگت: پیر، 15 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (خبر نگار خصوصی ) سیکریٹری انفار میشن پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان و صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت ٹھیکوں کی بندر بانٹ کررہی ہے ،کرپشن کے خاتمہ کے دعوے کرنے والے آج کرپشن کی ریکارڑ توڑ رہے ہیں اور اندون خانہ غیر قانونی بھرتیاں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کانوائے کی خاتمہ کی اعلان کرنے کے باوجود کانوائی سسٹم کا خاتمہ نہیں ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے ،ابھی بھی لوگ کانوائے میں سفر کرنے پر مجبور ہیں اور صوبائی حکومت کوہستان کے انتظامیہ کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے ۔سعدیہ دانش نے کہا KPKپولیس ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کو مکمل طور پر نظر انداز کررہی ہے جس پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے ہر علاقے میں بجلی لوڈشیدڈنگ اور گندم بحران میں لپٹا ہواہے اور حکومتی نمائندے اپنے سیر سپاٹے میں لگے ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان آنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ سمیت ان کی کابینہ گزشتہ تین ماہ سے اسلام آباد میں میں موسم انجوائی کررہے ہیں اور جی بی کی عوام پانی ،بجلی اور گندم کے بحران میں گری ہوئی ہے ۔سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ دانش نے کہا سابقہ صوبائی وزیر تعلیم علی مدد شیر کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے جس کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s