چلاس: تحصیلدار چلاس کی موجودگی میں دیامر ٹریفک پولیس نےغیر قانونی نمبر پلیٹس اور بغیر لائینسس کے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیا|PASSUTIMESاُردُو

1a1b79d7-1313-4c01-b8de-5f6b63a3a8eaچلاس: منگل، 16 فروری، 2016 ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) نائب تحصیلدار چلاس شیخ فرید کی نگرانی میں ٹریفک پولیس دیامر کے انچارج مصطفی نے غیر قانونی نمبر پلیٹس اور بغیر لائینسس کے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیا۔اس موقع پر نائب تحصیلدار شیخ فرید نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سختی سے ہدایت جاری کیا ہے کہ چلاس شہر کے اندر بغیر ہلمنٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے ،خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس چلاس شہر میں ٹریف قوانین کو لاگو کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ بغیر لائنسس اور بغیر نمبر پلیٹس کے گاڑی چلانا غیر قانونی اور نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔دیامر کی انتظامیہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوشیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز چلاس شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کردیں گے،کیوں کہ شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے ،ہم اپنی زمہ داری احسن انداز میں نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں جگہ جگہ ٹریفک قوانین سے متعلق شعوریبنیرز آویزاں کیا گیا ہے شہری قوانین کی پاسداری کریں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s