چلاس: دیامر رائٹرز فورم کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر دیامر رائٹرز فورم فیض اللہ فراق منعقد ہوا |PASSUTIMESاُردُو

12705789_898257523627825_6632663560452549323_nچلاس: منگل، 16 فروری، 2016 ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) دیامر رائٹرز فورم کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر دیامر رائٹرز فورم فیض اللہ فراق منعقد ہوا ،اجلاس میں رائٹرز فورم کے جزل سیکرٹری عارف سحر،نوجوان شاعر و سابق صدر دیامر رائٹرز فورم حلیم فیاضی ،رحمن اللہ،نسیم شاہی و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دیامر میں قلم قبیلے کو مظبوط بنانے کیلئے سب شعرا ء مل کر کام کریں گے،اور اپنے قلم سے دیامر سے جہالت کی فضا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے۔مقررین نے مزید کہا کہ دیامر رائٹرز فورم 1980کی دہائی سے دیامر جیسے ترش مزاج علاقے میں حساسیت اور ملائم رویوں کو بانٹنے میں پیش پیش ہے مقررین کا کہنا تھا کہ نئے شعرا ء اور ادیبوں کو قلم کاروان میں شامل کرکے علاقے سے تعصب کے خاتمہ اور پُرامن دیامر کا خواب شرمند تعبیر کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ کے آخر میں طرحی مشاعرہ کا انعقاد کیا جائیگا۔اور رواں ماہ کے آخر میں طرحی طبع آزمائی کیلئے محسن نقوی کا یہ شعر دیا گیا۔محسن ہمارے ساتھ بڑا حادثہ ہوا ۔ہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s