گلگت: انتقال پرُملال: معروف فوٹو گرافر، فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین اور علاقے کے سماجی و کاروباری شخصیت جانان خان 68سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد منگل کے روز کراچی میں انتقال کرگئے |PASSUTIMESاُردُو

12208452_1499309153432064_4466465800686366407_n

مرحوم جانان خان کی فائل فوٹو

گلگت: منگل، 16 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) معروف فوٹو گرافر ، فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین اور علاقے کے سماجی شخصیت جانان خان68سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد منگل کے روز کراچی میں انتقال کرگئے جوٹیال ذوالفقار آباد سے تعلق رکھنے والے جانان خان علاقے میں فلاحی کاموں اور غریب اور نادار لوگوں کی کفالت میں مشہور تھے انہوں نے1976ء میں گھڑی باغ گلگت میں ایک چھوٹے سے دکان میں فوٹو گرافری سے اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی محنت کے ذریعے گلگت کی اہم کاروباری شخصیات کے ہم پلہ آگئے جوٹیال کے مقام پر جے جے مارکیٹ تعمیر کرکے علاقے کے لوگوں کو کاروباری مواقع فراہم کئے جانان خان کے پسماندگان میں بیوہ سمیت4بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں جانا ن خان کے بیٹوں میں جاوید اقبال، میجر شاہد اقبال، ساجد اقبال اور لیفٹیننٹ وسیم اقبال شامل ہیں ان کی ایک صاحبزادی رضیہ بانو امریکہ میں PhDکررہی ہیں جانان خان پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر فوٹو گرافر میر جہان شاہ (عباس) کے چچا زاد بھائی تھے خاندانی ذرائع کے مطابق جانان خان کو چند روز قبل ہاضمے میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن ہوا تھا اور چند روز قبل ہی گھر منتقل کردیئے گئے تھے پیرکی رات ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی تدفین ذوالفقار آباد کے
قبرستان میں کل سہہ پہر کی جائے گی۔DR ZAMAN 4

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s