گوجال: صوبائی حکومت کی جانب سے تحصیل گوجال کو مسلسل نظر انداز کیا جانا قابل افسوس ہے |PASSUTIMESاُردُو

GULMIT

تصویر گلمت ٹوریزم فیس بک پیج سے

گوجال: منگل، 16 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) صوبائی حکومت کی جانب سے تحصیل گوجال کو مسلسل نظر انداز کیا جانا قابل افسوس ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے بعد سے اب تک گورنر یا وزیراعلیٰ سمیت کسی بھی صوبائی وزیر نے اس علاقے کا رخ کرنا گوارا نہیں کیا۔کیا ہم کسی دوسرے صوبے کے ساتھ ملحق ہیں ۔یہ سوالات گوجال کے عوام کی جانب سے بلائی جانے والی ایک ہنگامی اجلاس میں اٹھائے گئے ۔گوجال کے تمام موضع جات کے عوام اس اجلاس میں شریک تھے ۔اس اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے پر نہایت افسوس کا اظہار کیا گیا۔اور کہا گیا کہ ہم اب بھی گورنر ، وزیراعلیٰ اور وزراء سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور گوجال کے پسماندہ علاقوں کا دورہ کرکے یہاں معیاری زندگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ ہم مسلم لیگ بھلے ناراض کیوں نہ ہوں لیکن امید بھی رکھتے ہیں ۔اس اجلاس کے دوران آنے والے حلقہ 6کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور تمام گوجال کی جانب سے رحیم اللہ گوہر،نصراللہ خان ،اقبال کریم ،حفیظ اللہ ،رفاقت اللہ ،رضوان اللہ ،عزیز،شفقت و دیگر نے آنے والے حلقہ 6کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار امین شیر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s