گلگت: گلگت بلتستان کی اہمیت کا حامل اور خاص کرحساس اور دفائی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل سڑک گلگت سکردو روڑ کی منسوخی پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی نااہلی ہے|PASSUTIMESاُردُو

Sadia danish statگلگت:بدھ، 17 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو  ( خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ  ۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن جب اپوزیشن میں تھی تو تب بڑی بڑی دعوے کررہی تھی اور اب اقتدار میں اکر انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ایک بڑی زیادتی کہ ہے ۔سعدیہ دانش نے کہا گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور ان کی کا بینہ نے جو ایک عرصہ سے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالی ہوے تھے جس کا گلگت بلتستان کے عوام کے لئے یہ صلہ دیاگیا ۔انہوں نے کہا انتہائی اور دفائی اہمیت کے حامل یہ منصوبہ کی منسوخ ہونے سے ن لیگ کا کی اصلیت کھل گئی ہے ان کا چہر عوام کے سامنے آگیا ہے ۔صوبائی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی و سابقہ صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا حکمران جماعت گلگت بلتستان کے عوام کو جس طرح سے امتحان میں ڈال رہے ہیں اور کبھی یہ گندم کا بحران پیدا کررہے ہیں اور 21گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام شدید اذیت کا شکار ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا اگر گلگت سکردو روڑ صروف سیمنٹ اور سریہ سے بناتا تو ن لیگ والیٹینڈر بھی کرواکے اس منصوبے کو مکمل بھی کیا ہوتا کیوں کہ سریہ اور سیمنٹ میں ان کے مفادات شامل ہیں ۔اس منصوبے میں ان کو اپنا مفاد نظر نہیں آیا بلکہ اس اہم منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کا مفاد تھا جس کی وجہ سے اس کو التوا کا شکا ر کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا اگر یہ منصوبے اس طر ح سے مزید تاخیر کا شکار رہا تو گلگت بلتستان کی عوام ن لیگ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔واضح رہے اس منصوبے کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی ایک بار افتتاح کرنے کے باوجو بھی دوبارہ منسوخ کیا گیا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s