گوجال: تحصیل گوجال میں شدید برفباری کے سبب شاہراہ قراقرم پر مسافر وین کو حادثہ، سوار افراد محفوظ|PASSUTIMESاُردُو

12715684_1182594678448145_3327701075593443856_n

پھسو گاؤں میں برفباری کا منظر – تصویر ابرار علی خان

 گوجال: ہفتہ، 20 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (اسرار صلاح الدین) گلگت بلتستان کے دوسرے حصوں کی طرح تحصیل گوجال میں بھی شدید برفباری کے باعث شاہراہ قراقرم پر مسافر وین کو حادثہ پیش آیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ہیں، ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال میں گزشتہ جمعرات کی کی شام سے شروع ہونے والی برفباری نے یہاں کی نظام زندگی کو بری طرح مفلوج کر دیا ہے شاہراہ قراقرم پر شدید برف باری سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے شدید برفباری کے سبب  سوست سے گلگت جانے والی مسافر وین پھسو مراد آباد کے مقام پر پھسلنے سے حادثے کا شکار ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے سوار افراد محفوظ رہے ہیں، عطاآباد، آئین آباد، ششکٹ، گلمت، غلکن، حسینی، خیبر، غلاپن، گرچہ نظام آباد سوست اور دیگر محلقہ علاقوں میں شدید برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہدی کی شہ رگ شاہراہ قراقرم پر برف صاف کرنے والے جدید مشنری نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر گوجال کی 25 ہزار آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے علاقے کے مکینوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے صوبائی  حکومت، سی آر بی سی اور این ایچ اے انتظامیہ سے شاہراہ قراقرم پر موسم سرمامیں سفر مشکلات کو دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

12742779_1038375262872724_5676535077780166402_n

ہنزہ: ضلع ہنزہ اور ضلع نگر میں ہونے والے برفباری کے بعد کا منظر -تصویر غاذی کریم

12715432_676850299124333_9212661242883419325_n

گوجال: حسینی گاؤں میں برفباری کا منظر – تصویر علی مسافر

12728933_1673649512886975_5994946774577937108_n

گوجال: پھسو گاؤں میں برفباری کا منظر- تصویر احمد علی خان

12734277_1673649526220307_6210387731438790021_n

گوجال: گلمت گاؤں میں ہونے والے برفبای کا دلکش منظر –۔

12717836_1673649556220304_4366139061694186216_n

گوجال: خیبر گاؤں میں برفباری کا منظر–۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s