گلگت: اینٹی ٹیکس مومنٹ نے ٹیکس کے خلاف جاری تحریک کے تیسرے مرحلے میں 24 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ|PASSUTIMESاُردُو

e6d62ab2-e09b-4d62-9a2c-7d344eda1745گلگت: اتوار، 21 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) اینٹی ٹیکس مومنٹ نے ٹیکس کے خلاف جاری تحریک کے تیسرے مرحلے میں گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ہفتے کے روز اینٹی ٹیکس مومنٹ میں شامل تمام ٹریڈ یونیز پر مشتمل اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 24 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور غیر قانونی و غیر آینی ٹیکسز کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ٹیکس کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام نے ٹیکس کے خلاف جاری تحریک کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں دیدیا ہے تیسرے مرحلے میں عوام سے پر امید ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام پر عائد جبری ٹیکسز کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ نہ ہمارے کوئی سیاسی عزا ئم ہیں اور نہ ہی کسی کے خلاف ہماری تحریک ہے ہم نے آلگت بلتستان کے عوام کی حمایت اور تائید سے غیر قانونی اور غیر آینی ٹیکسز کے خلاف آواز بلند کی ہے اور حکومتی ایوانوں تک ہماری آواز پہنچنے اور ٹیکسزکے نفاز کا فیصلہ واپس لینے تک ہماری تحریک جاری رہے گی اور ہماری تحریک اپنے مقصد کے حصول تک کبھی متزلزل ہو گی اور نہ ہی کسی دباؤ یا مصلحت کا شکار ہو گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24 فروری کو ہی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s