گلگت: کریش بجری پلانٹس پر لگائی گئی پابندی کے حوالے سے ایسوسی ایشن نے عدلیہ سے روجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا|PASSUTIMESاُردُو

12742645_1982129235346581_4042687602783881656_nگلگت: پیر، 22 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) کریش بجری ایسوسی ایشن جی بی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں کریش بجری پلانٹس پر لگائی گئی پابندی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔اجلاس میں کریش بجری ایسوسی ایشن کے رہنماؤں الیاس حسین ،شاہ جہاں ،یاسر الدین ،زوالفقار علی ،ارشاد و دیگر نے کریش بجری پلانٹس پر لگائی گئی پابندی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کا معاشی قتل قرار دیا۔اور مسئلے کے حل کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر معروف قانون دان و پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کریش بجری پلانٹس ایسوسی ایشن کا مسئلہ حل کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔اس سلسلے میں قانون کا راستہ اختیار کرکے اس شعبے سے وابستہ افراد کا مقدمہ لڑینگے ۔انہوں نے کہا کہ کریش بجری پلانٹس کے ذمہ داران اور مزدور صبر و تحمل کیساتھ کام لیں ۔ہم آپکے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے ۔انہوں نے ایسوسی ایشن کے ذمہ داروان کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ہر حال میں غریب عوام کی نمائندگی کریگی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s