گلگت: ینگ جوٹالین فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیٹکو فٹ بال ٹیم کی کامیابی ادارے کے لئے نیک شگون ہے|PASSUTIMESاُردُو

1

نیٹکو فٹبال ٹیم کے کھلاڈیوں کا ایم ڈی نیٹکو محمد اللہ خان یوسف زئی کے ساتھ گروپ فوٹو

گلگت: پیر، 22 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) کھیل صحت مند معاشروں کی تشکیل و تنظیم میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور کھلاڑی امن اور محبت کے سفیر ہوتے ہیں۔ نیٹکو علاقے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی ہر ممکن حد تک حوصلہ افزائی کرے گا۔ ینگ جوٹالین فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیٹکو فٹ بال ٹیم کی کامیابی ادارے کے لئے نیک شگون ہے۔ ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے نیٹکو فٹ بال ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ نیٹکو فٹ بال ٹیم کی بہتر انداز میں تربیت دی جائے ۔انہوں نے اس موقع پر نیٹکو فٹ بال ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹیم کپتان محمد نواز خان اور نائب کپتان عاصم خان کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر نیٹکو فٹ بال ٹیم کے کپتان محمد نواز خان اور نائب کپتان عاصم خان نے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد سعید اللہ خان یوسف زئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عملی کوششوں اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے نیٹکو فٹ بال ٹیم کی کامیابی ممکن ہوئی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s