گلگت: درخت زمین کا حسن اور زیور ہیں ۔کسی بھی ملک میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ملک کے تقریبا 25فیصد حصے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے، ایم ڈی نیٹکو|PASSUTIMESاُردُو

12498630_10153464813556134_913176276_nگلگت: بدھ، 24 فروری، 2016ء – پھسوٹائمز اُردُو(پریس ریلز) درخت زمین کا حسن اور زیور ہیں ۔کسی بھی ملک میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ملک کے تقریبا 25فیصد حصے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے۔ جنگلات جہاں انسانی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں وہاں جنگلی حیات کی بقا کے لئے بھی اہم ہیں۔دنیا میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ اور ایک صاف معاشرے کے لئے درختوں کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار منیجنگ دائریکٹر نیٹکو محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے نیٹکو میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے پودا لگایا اور نیٹکو کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ درخت اور جنگلات کسی بھی ملک میں سیاحت کی ترقی کے لئے بھی اہم ہیں ۔اس لئے ہمیں بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s