اسلام آباد: عوامی ایکشن کمیٹی کے کنویئنر مولانا سلطان رئیس کی یوتھ آف گلگت بلتستان کے مرکزی وفد کیساتھ خصوصی ملاقات، حقوق کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق|PASSUTIMESاُردُو

e630085a-3ced-409a-b9e2-18afe025ad20

اسلام آباد: یوتھ آف گلگت بلتستان کے مرکزی عہدیداران عوامی ایکشن کمیٹی کے کنوئینئر مولانا سلطان رئیس سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد: جمعرات، 25 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کنونیئر مولانا سلطان رئیس نے اسلام آباد میں یوتھ آف گلگت بلتستان کے مرکزی عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر یوتھ آف گلگت بلتستان کے مرکزی عہدیداران نے مولانا سلطان رئیس کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں مولانا سلطان رئیس نے یوتھ آف گلگت بلستان کی گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے حالیہ منظم احتجاجی تحریک کو مثالی قرار دیتے ہوئے، علاقے کی تاریخ میں نوجوانوں کی اس مشترکہ اور موثر آواز کو نیک شگون قرار دیا۔ یوتھ آف گلگت بلتستان کے مرکزی عہدیدران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے مولانا سلطان رئیس کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے محکوم عوام کے حقوق کیلئے جس پلیٹ فارم سے بھی آواز اٹھائی جائیگی، یوتھ آف گلگت بلتستان ان کا بھر پور ساتھ دیگی۔ اس موقع پر مولانا سلطان رئیس کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر اپنے حقوق کیلئے یک جان و زبان ہو کر آواز بلند کریں اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا بھی یہی منشور ہے لہٰذہ مستقبل میں ہم یوتھ آف گلگت بلتستان کو بھی اعتماد میں لیکر حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے۔ مولانا سلطان رئیس کی جانب سے یوتھ آف گلگت بلتستان کو عوامی ایکشن کمیٹی میں باضابطہ نمائندگی کی دعوت بھی دی گئی جس پر یوتھ آف گلگت بلتستان کے مرکزی عہدیداران نے مرکزی آرگنائزنگ کونسل سے مشاورت کے بعد حتمی جواب دینے کی یقین دہانی کروائی۔ 


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s