گلگت:سیپ اساتذہ نے امتحانات کا با ئیکاٹ کرنا حق ہے لیکن غریب طلباء کے مستقبل خطرے میں ہے۔اگر غریب طلباء کو امتحانات سے دور رکھا گیا تو حکومت کو سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، صدر تحریک انصاف گلگت|PASSUTIMESاُردُو

sap

 فائل فوٹو —- سیپ سکول گلگت بلتتان کے اساتذہ مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔

گلگت: جمعرات 25  فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) تحریک انصاف ضلع گلگت کے صدر فاروق احمد نے اپنی ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جی بی وعدہ خلاف ہے،جنہوں نے الیکشن سے قبل سیپ اساتذہ سے ان کے مسئلہ حل کر نے کا وعدہ کیا تھا اور ان مظلوم لوگوں سے ووٹ لیا ،منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بھول گئے اور سیپ اساتذہ اسی حالت میں ہیں۔حکومت اساتذہ کے مسائل حل نہیں کر سکتی ہے۔حکومت کی تعلیم کش پالیسی ہے ۔سیپ اساتذہ نے امتحانات کا با ئیکاٹ کرنا حق ہے لیکن غریب طلباء کے مستقبل خطرے میں ہے۔اگر غریب طلباء کو امتحانات سے دور رکھا گیا تو حکومت کو سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔لہذٰ فوری طور پر سیپ اساتذہ کا مسئلہ حل کیا جائے اور غریب طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش بند کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر سیپ اساتذہ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو اب تحریک انصاف سیپ اساتذہ کے حق میں اسمبلی کے سامنے کنٹینر لگائی گی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینگے ۔احتجاج کا دائرہ پورے گلگت بلتستان اور اسلام آباد تک بڑھائنگے ۔انہوں نے کہا کہ سیپ اساتذہ کا مسئلہ جنگی بنیادوں پر حل کریں،فاروق احمد نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں انکے ہر مسئلے کو حل کرنا حکومت کی فرض ہے،سیپ اساتذہ کی مطالبات کو منظور کیا جائے۔یم سیپ اساتذہ کے ساتھ ہیں اور ان کے مسائل حل نہیں ہو ئے تو ہم اپنے پوری پارٹی کے ساتھ گلگت بلتستان میں بھر پور احتجاج کرینگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s