چلاس: راجہ حسین خان مقپون مرحوم گلگت بلتستان کے مظلوم قوم کے توانا آواز تھے۔ان کی جدو جہد سے گلگت بلتستان میں جدید صحافت کو فروغ ملا |PASSUTIMESاُردُو

17 a17چلاس: جمعہ، 26 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) راجہ حسین خان مقپون مرحوم گلگت بلتستان کے مظلوم قوم کے توانا آواز تھے۔ان کی جدو جہد سے گلگت بلتستان میں جدید صحافت کو فروغ ملا ۔ ان خیالات کا اظہارچلاس میں راجہ حسین خان مقپون مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیاتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیورو چیف فیض اللہ فراق ، سینئرصحافی شاہد اقبال ،عمرفاروق فاروقی،مولانا ندیم احمد و دیگر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ حسین خان مرحوم نے گلگت بلتستان کے حقوق سے محروم قوم کے بنیادی حقوق کیلئے قلم کی جنگ لڑکر کئی مرتبہ جیل کی صعوبتیں برداشت کی ،لیکن حق اور سچ کہنے سے کبھی بھی نہیں کترائے۔انہوں نے کہا کہ راجہ مرحوم گلگت بلتستان کے بے زبان قوم کے مسیحا تھے ،جنہوں نے اپنے قلم کی طاقت سے وقت کے جابروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا ،اور مشکل وقت کا سامنا کرکے اپنے قلم کو زنگ آلود نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ راجہ حسین مرحوم نیاپنے قلم سے گلگت بلتستان کے تمام مسالک کے مابین باہمی رواداری کو فروغ دیا تھا اور گلگت بلتستان میں امن و امان کیلئے ہمیشہ کوشیشیں کی ۔انہوں نے کہا کہ راجہ حسین خان مرحوم نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ جبر و استحصال کے خلاف برسرِپیکار رہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s