گلگت:محکمہ سول سپلائی کے آپ گریڈیشن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے وگرنہ 15مارچ ملتان سے گلسی اور دیامر سے شندور تک اور جگلوٹ سے خپلو تک تمام اپریشن بند کردینگے، سول سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ ایمپلائز یونین|PASSUTIMESاُردُو

106440687

فائل فوٹو چھٹورکھنڈ سول سپلائی عمارت کا منطر

گلگت: جمعہ، 26 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر ) 15مارچ تک سیکریٹریز کمیٹی کے فیصلہ پرعمل درآمد نہ ہونے پر گلگت بلتستان کے تمام ڈپوز بند کردیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں کل 32ڈپو اور ایک ڈائریکٹر کے زیر اثر 32اسسٹنٹ سول سپلائی انسپکٹرز کے ذریعے کام چلایا جارہاہے ،ہمارے ڈائریکٹر فوڈ گریڈ 18کا ہے جبکہ باقی دوسرے محکموں میں یہ پوسٹ گریڈ 19کے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر سول سپلائی اینڈ ٹرانسپوٹ ایمپلائز یونین کے صدر دانش قریشی اور نائب صدر محمد نگین نے اپنے مشترکہ اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا سول سپلائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے چار پوسٹوں پر گریڈ 17کے آفیسران تعینات ہیں جبکہ قاقی محکموں میں ان پوسٹوں پر گریڈ 18کے افیسران تعینات ہیں ۔انہوں نے کہا سول سپلائی میں ضلعی آفیسر کے پوسٹ پر 16گریڈ کے آفیسران تعینات ہیں جبکہ باقی محکموں میں اس پوسٹ پر گریڈ 17کے افیسران تعینات ہیں ۔انہوں نے کہا 2015کو سیکریٹریز کمیٹی کی اجلاس میں محکمہ خوراک میں کام کرنے والے اسسٹنٹ سول سپلائی انسپکٹرز کی پوسٹ کو گریڈ 05سے گریڈ 14پر ترقی دینے کی منظور دی گئی تھی لیکن ستم ظریفی ہے کہ تاحال اس فیصلہ پر کوئی عملی جامع نہیں پہنایا گیا ۔دانش قریشی اور محمد نگین نے محکمہ سول سپلائی میں اسسٹنٹ سول سپلائی انسپکٹرز جو کہ عرصہ دراز سے گریڈ 05میں ہیں حالانکہ ملک کے دوسرے صوبوں میں اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر ز گریڈ 14اور گریڈ 15میں ہیں ۔انہوں نے کہا سول سپلائی بنے سے آج تک اس ادارے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی مثال ACSIگریڈ 5میں بھر تی ہوتاہے 40سال سروس کرنے کے بعد اس گریڈ میں ہی سبکدوش ہوتاہے ۔انہوں نے سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان اور سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان سے پرزول اپیک کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سول سپلائی کے آپ گریڈیشن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے وگرنہ 15مارچ ملتان سے گلسی اور دیامر سے شندور تک اور جگلوٹ سے خپلو تک تمام اپریشن بند کردینگے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s