ہنزہ: عوام کے منتخب نمائندوں اور ترقی پسند لیڈر نواز خان ناجی پر حملہ کو غیر اخلاقی ،غیر پالیمانی ،غیرسیاسی اور احمقانہ سمجھتے ہیں اور اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، عوامی ورکرز پارٹی|PASSUTIMESاُردُو

464255-Awamiworkersparty-1352681222-106-640x480ہنزہ: جمعہ، 26 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے مرکزی آفس علی آباد ہنز سے جاری ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں اور ترقی پسند لیڈر نواز خان ناجی پر حملہ کو غیر اخلاقی ،غیر پالیمانی ،غیرسیاسی اور احمقانہ سمجھتے ہیں اور اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔کانفرنس ہال میں گلگت بلتستان میں حکمران جماعت کے ممبران کی حق پر و قوم پرست رہنماء نواز خان ناجی پر صروف حملہ نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے عوام پر حملہ ہے کیوں کہ نواز خان ناجی گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام کے آواز ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ تلخ کلامی اور اس سے بڑھ کر چائے کی کپ سے حملہ کرنا انتہائی نامناسب عمل ہے ۔ن لیگ کے نمائندوں کا یہ برتاوعوام کے امیدوں کے برعکس ہے ،حکمران جماعت کے یہ برتاو جمہوریت کی حسن پر کالک کی داغ کے ساتھ نااہلیت بھی ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ایسے نااہل شخصیت کو آئندہ انتخابات میں رد کرے اور کہاسرزمین بے آئین پر مہذب قوم کی رہنمائی کے لئے باکردار اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s