گلگت: آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام حیات شہید پبلک سکول گلگت میں اساتذہ کے استعداد کار کوبڑھانے کیلئے منعقدہ 5روزہ ورکشاپ اختتام پزیر ہوا|PASSUTIMESاُردُو

121b0fb4-e75b-49fd-9299-4ec025df047ad686345b-e4ec-4879-9fd3-f00368a79ca9گلگت: ہفتہ،27 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( خبر نگار خصوصی ) آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام حیات شہید پبلک سکول گلگت میں اساتذہ کے استعداد کار کوبڑھانے کیلئے منعقدہ 5روزہ ورکشاپ اختتام پزیر ہوا ۔اس ورکشاپ میں پاک فوج کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولز اینڈ کالجز(آرمی پبلک سکول) کے اساتذہ شریک تھے جس میں گلگت ،ہندر یاسین اور بونجی کے APSاسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر ورکشان کے اختتامی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر حیات شہید پبلک سکو ل گلگت عبدالمجید نے کہا اساتذہ کو چاہئے کہ انہوں نے جو اس ورکشاپ سے حاصل کیا ہے اس کو عملی زندگی میں احسن طریقہ سے بچوں کو سیکھایں ۔انہوں نے کہا آپ خوش قسمت ہیں کہ اپ نے یہ ورکشاپ حاصل کی جو کہ آپ کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔انہوں AKESگلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان ایجوکیشن سروس پا کستان کے گلگت بلتستان میں تعلیمی خدمات بہت زیادہ ہیں جس کی ہم جتنی بھی شکریہ ادا کریں کم ہے۔انہوں نے کہا آئند ہ اس قسم کے ورکشاپ PDCNگلگت میں منعقدہ کروایا جائے کیوں کہ وہاں جدید سہولیات ہیں جس سے اساتذہ کو سود مند ثابت ہو۔اس موقع پر وائس پرنسپل عبدلجبار نے خطاب کرتے ہوئے کہا اساتذہ کے لئے اس قسم کے ورکشاپ منعقدہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔APSسکول کے اساتذہ نے ورکشاہ کو سرہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے ورکشاہ منعقدہ کروایا جائے تاکہ بچوں کو پڑھانے میں اسانی ہو ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s