گلگت: اپوزیشن ممبران کی طرف سے ٹیکسز کے نفاز کیخلاف سخت رد عمل قابل تعریف ہے اور اپوزیشن کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انکی بھر وپور حمایت کا اعلان کیا، محمد ایوب شاہ|PASSUTIMESاُردُو

PPPگلگت: اتوار، 28 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) پیپلز پارٹی کے رہنما ء و سابق پرلیمانی سیکرٹری محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ممبران کی طرف سے ٹیکسز کے نفاز کیخلاف سخت رد عمل قابل تعریف ہے اور اپوزیشن کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انکی بھر وپور حمایت کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ خطہ میں ٹیکسز کا نفاز غیر قانونی ہے ۔پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عوام پر ٹیکسز لگنے نہیں دیا تھا مگر لیگی حکومت نے چھ مہینے میں ہی وفاق کے دباؤ میں آکر غریب عوام پر مختلف ٹیکسز کا نفاز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت شرمندگی سے بچنے کیلئے ٹیکسز کے نفاز کا الزام پیپلز پارٹی پر عائد کرتی ہے جو سراسر جھوٹ اور غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاز کے خلاف ہے اور ہم کسی طرح حکومتی عوام دشمن اقدامات پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔انہوں نے حکومت کی طرف سے ٹیکسز کے خاتمے کے اعلان تک اپوزیشن اراکین اور اے ٹی ایم کی بھر پور حمایت کرنے اور پشت پر کھڑے ہونے کا بھی اعلان کیا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s