گلگت: ٹیکس کے مسئلہ کو اسمبلی میں بحث کروانے کے بجائے کانفرنس ہال میں بریفنگ دینا کا مقصد ممبر ان کو اپنے حامی بنانے کی ناکام کوشش ہے، متحرمہ سعدیہ دانش|PASSUTIMESاُردُو

12767699_1718305175050033_570702727_nگلگت: اتوار، 28 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( خبر نگار خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے انفارمیشن سیکریٹری سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ٹیکس کے مسئلہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو دوکھ دے رہی ہے کیوں کہ ٹیکس کے مسئلہ کو اسمبلی میں بحث کروانے کے بجائے کانفرنس ہال میں بریفنگ دینا کا مقصد ممبر ان کو اپنے حامی بنانے کی ناکام کوشش ہے ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں اس وقت عوام ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت اس مسئلہ پر اسمبلی فلور پر بات کرنے کے بجائے چوری چھوپے کمروں میں بریفنگ دے رہی ہے جس سے واضح ہورہاہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہا رہفتہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سعدیہ دانش نے کہا گلگت بلتستان کے صوبائی اسمبلی کے سپیکر کی رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں کیوں کہ رولنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹیکس کے معاملہ کو دبایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا اسمبلی سے باہر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں اور دعوے کرنے والے حکومتی اراکین آج حکومت میں بیٹھ کر صروف ن لیگ کی وفاقی حکومت کی ہر زیادتی اور غلطی فعل کو سپورٹ کررہے ہیں اور تخت پنجاب کی نمک حلالی کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا سرکاری اداروں میں اوے کا اوا بگڑا ہواہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں اور کرپشن ،اقربا پروری اورسرکاری اداروں میں اندورن خانہ غیر قانونی بھر تیاں عروج پر ہیں جس کی مثال آج سے پہلے کہیں نہیں ملتی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s