گلگت: پری سروس ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس، مشتہر ہونے والی اساتذہ کی خالی اسامیوں کا خیر مقدم کیا گیا|PASSUTIMESاُردُو

collage.jpgگلگت: اتوار، 28 فروری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ۔ ر) پری سروس ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پری سروس ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے مرکزی عہدہ داران غلام جیلانی ، شہزاد حسین الہامی،انور شاہ بیگل،دلپذیر قادری ، شازیہ کنول ، گل ذادی سمیت ڈسٹرکٹ گلگت کے کنوینیر بلال احمد ، ڈسٹرکٹ ہنزہ کے کلیم اﷲبیگ،نگر کے عارف ،غذر کے واجد علی شنالی ، ڈسٹرکٹ استور کے منصور الحق ، دیامرکے رحمت اﷲسمیت دیگر ADEاورB.Ed(Hons)کے گریجویٹس نے شرکت کی ۔
۔ اجلاس میں حالیہ دنوںNTSکے ذریعے مشتہر ہونے والی اساتذہ کی خالی اسامیوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ اور اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد یہ کرحسب ذیل کرارداد پیش کی گئی ۔
ؓ ۱۔حالیہ مشتحر ہونے والی پوسٹوں میں ADEاورB.Ed(Hons)کے گریجویٹس کو ترجیح دی جائے ۔
۲۔ ADEاورB.Ed(Hons) کے گریجویٹس کے لئے اضافی مارکس مختص کئے جائیں ۔
۳۔صابقہ گلگت بلتستان میں اور دوسرے صوبوں میں NTSکے امتحانات 80فیصد صرف content knowlledgeپر مشتمل ہوتے تھے۔جو کہ پر وفیشنل ٹیچرزاور تعلیم کے ساتھ سراسر ذیادتی ہوتی رہی ہے ۔لہذٰانٹرنیشنل ایجوکیشن رکرونٹمیٹ سسٹم کو مد نظر رکھتے ہوئے حالیہ بھرتیوں کے ٹسٹ میں content ، professional اور pedagogical kwoledge کا تناسب برابر رکھا جائے ۔
۴۔ایجوکیشن پلان کے مطابق 2012میں C.Tاور 2017تک ایک سالہB.Ed کومکمل طور پر ختم کرنا تھا تاحال عمل درآمد نہ ہونا افسوس کی بات ہے، جلد از جلد ان بھرتیوں کے بعد گورنمنٹ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،۔آیندہ پری سروس ٹیچر ز ایسوسی اس ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے۔
۵۔پری سروس ٹیچر ز ایسوسی ایشن جالی ڈگری لے کر آنے والے امیدواروں پر کڑی نظر رکھے گی اور فریق کے طور پر سامنے آئے گی ، نیب اور عدالتوں کو ثبوت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
ؐ۶۔گونمنٹ ADEاورB.Ed(Hons)کے گریجویٹس کو تعلیمی میدان میں مواقع فراہم کرنے کے لئے ڈگریوں کی نوعیت اور اہمیت کو سمجھتے ہوے نئی پالیسی مرتب کرے۔ تاحال پالیسی نہ بننا نہایت ہی افسوس کا مقام ہے۔
۷۔گورنمنٹ وعدے کے مطابق تعلیم کے شعبے کو صحت اور دیگر شعبوں کے برابر مراعات فراہم کرے۔ تاکہ تعلیمی نظام بہتر ہو سکے۔

x.jpg

Leave a comment