چلاس: پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتس کے35طلبہ کو سکالرشپ دیں گے اور سالانہ 16طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائیگا، پرنسپل پنجاب یونیورسٹی|PASSUTIMESاُردُو

17 aچلاس: منگل، یکم مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فارقی) پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتس کے35طلبہ کو سکالرشپ دیں گے اور سالانہ 16طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران نے گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے طلبہ اور طالبات کے تمام مسائل کو حل کریں گے اور ان کو جدید سہولیات فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ان کی مناسب تربیت کی جائے تو یہ ستاروں پر کمند ڈال سکتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی لاہور کرار حسین سید نے کہا کہ مجھے گلگت بلتستان کے طلبہ اور طالبات پر فخر ہے جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے کونے کونے میں اپنی قابلیت اور صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور جدید دنیا کا مقابلہ کرکے اپنے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی کے چیرمین ہدایت اللہ اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ تعلیم کی تشنگی کو بجانے کیلئے آج پاکستان کے کونے کونے میں علم حاصل کررہے ہیں ،جہاں پر گلگت بلتستان کے طلبہ کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے طلبہ کو پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں داخلے دے کر ان کی تعلیم کو آسان کرے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ اور پرنسپل کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے طلبہ کو سکالرشپ اور داخلے کے کوٹہ میں آضافہ اچھا اور ناقابل فراموش اقدام ہے۔تقریب سے گلگت بلتستان سٹوڈنتس کونسل کے وائس چیرمین راجہ اعجاز اور مرتضی ایدوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔17

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s