گلگت:نواز خان ناجی پر چائے کے پیالی سے حملہ کرنا بزدلانہ ،غیر اخلاقی ،غیر پالیمانی او ر غیر مہذب اقدام ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں، قراقرم نیشنل موومنٹ جی بی|PASSUTIMESاُردُو

12143214_1695747624045125_4848738497103220128_nگلگت: منگل، یکم مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو(خبر نگار خصوصی) قراقرم نیشنل موومنٹ گلگت بلتستان کے مرکزی چیئر مین محمد جاوید نے کہا ہے کہ نواز خان ناجی پر چائے کے پیالی سے حملہ کرنا بزدلانہ ،غیر اخلاقی ،غیر پالیمانی او ر غیر مہذب اقدام ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا نواز خان ناجی گلگت بلتستان کے ہیرو ہیں جو کہ ہرفورم پر گلگت بلتستان کا آواز بلند کرتے ہیں اوران پر حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی کی بزدلانہ حملہ گلگت بلتستان کے حق میں آواز اٹھانے پر کی گئی اور ان کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ۔وفاقی پارٹیاں اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کے نمائندے بنے کے بجائے وفاق کے قصیدے گاتے رہتے ہیں اور وفاقی حکومت کے ترجمانی کررہے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارپیرکے روزاخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔محمد جاوید نے کہا ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی ایک نڈر اور سچھے سیاست دان ہیں جو ہر فورم پر اور خاص کر اسمبلی کے اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام کی آواز بن کر بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا صوبائی وزیر جانباز خان اورڈاکٹر اقبال وفاقی حکومت کی نمک حلالی کرنے کے بجائے گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کرے کیوں کہ انہیں وفاق نے نہیں گلگت بلتستان کے عوام نے منتخب کرکے اسمبلی میں بیجا ہے ۔چیئر مین قراقرم نیشنل موومنٹ محمد جاوید نے کہا نواز خان ناجی نے سچ کہا ہے کہ ہم خون دینگے لیکن ٹیکس نہیں دینگے اور اس بات کی قراقرم نیشنل موومنٹ گلگت بلتستان مکمل طور پر تعید کرتی ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت کے ممبران اسمبلی کو تنبعہ کرتے ہوئے کہا اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو گلگت بلتستان کے تمام قوم پرست جماعتیں مل کرحکومت کے خلاف منظم تحریک چلایا جائے گا اور اینٹ کا جوب پتھر سے دیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s