چلاس: پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو نانگا پربت کے اوپر لہرا کر میں فخر محسوس کررہا ہوں، کوہ پیماء، محمد علی سدپارہ|PASSUTIMESاُردُو

c1c2چلاس:بدھ، 03 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) گلگت بلتستان کے ضلع سکردو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما محمد علی سد پارہ نے سرمائی موسم میں پاکستان کی دوسری بڑی عظیم چوٹی نانگا پربت (کلرماونٹین)کو26فروری2016میں سر کرکے ملک پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کر دیا ۔محمد علی سد پارہ نے سرمائی موسم میں کلر ماونٹین (نانگا پربت )سر کرنے والے پہلے گلگت بلتستان کے کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں نانگا پربت پر فتح کے جھنڈے گاڑ کرایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔محمد علی سد پارہ کے ٹو پاکستان گروپ کی توسط سے ایک سپین کو ہ پیما ایلکس کے ہمراہ25دسمبر 2015کو مشن کا آغاز کیا تھا ،اور 2ماہ تک مسلسل جدوجہدکرنے کے بعد بالاآخروہ اپنے اس مشن میں کامیاب ہوگئے۔یاد رہے 1988سے لیکر اب تک کسی بھی کوہ پیما نے سردیوں میں نانگا پربت سر نہیں کیا۔فرزند گلگت بلتستان کوہ پیما محمد علی سد پارہ نانگا پربت سر کرنے کے بعد جب چلاس پہنچے تو ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر سرکاری سربراہان اور سیاسی قائدین نے ان کا شاندار اور پُرتپاک استقبال کیا ۔چلاس کے مقامی ہوٹل میں کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے اعزاز میں ایک اہم اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد ،اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور سول جج سہیل احمد اور دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرمائی موسم میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما فرزند گلگت بلتستان محمد علی سد پارہ نے کہا کہ نانگا پربت سر کرنے کا ایک خواب تھا جس کی تعبیر مکمل ہوئی ،جس پر میں بہت خوش ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو نانگا پربت کے اوپر لہرا کر میں فخر محسوس کررہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کی ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈی سی دیامر کا شکر گزار ہوں جن کی انتھک محنت اور کوشیشوں سے دیامر میں سیاحت کو فروغ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت دیامر نے کوہ پیماوں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپین کوہ پیما ایلکس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور درد دل رکھنے والے لوگ ہیں ،یہاں کے خوبصورت علاقے دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں ۔اس لیئے دنیا کے تمام سیاحوں کو ان علاقوں کا رخ کرنا چاہے۔تقریب سے ڈی سی دیامر عثمان احمد اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر محکمہ سیاحت صفی اللہ ،نثار عباس اور فیض اللہ فراق نے نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیماوں کو مبارک باد دیا اورتحائف بھی پیش کیئے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s