گلگت:ضلع غذر میں پولیس کی نفری بڑھایا جائے اور تمام بارڈر ایریاز میں جی بی سکاوٹس کی چوکیاں قائم کی جائیں تاکہ پرامن ضلع کے عوام کو دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے،عمائدین غذرکا گورنر سے مطالبہ

564967_286667821407849_1899523364_nگلگت: جمعرات،03 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) عمائدین غذر نے محمد ایوب شاہ اور سید اکبر حسین کی قیادت میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے ملاقات کی ،گورنر سے ملاقات کے دوران وفد نے میر غضنفر علی خان کو مقامی گورنر بننے پر مبارکباد پیش کی اور حالیہ دنوں وفاقی سطح پر گلگت بلتستان کے اہم ایشوز پر گورنر کی اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں اور مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کو ششوں کو سراہا ۔وفد نے گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کسی پارٹی کا نہیں بلکہ وفاق کا نمائندہ ہو تا ہے بالخصوص آپکی غیر متنازعہ شخصیت تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے قابل قبول ہے ۔ اقتصادی راہدری منصوبے کے آغاز کے باعث آج خطے کی اہمیت انتہائی بڑھ گئی ہے اور اس نازک موڈ میں خطے کے مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سے گورنر کا کردار انتہائی اہم ہے لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔وفد نے حالیہ دنوں غذر انتظامیہ کی طرف سے ضلع غذر میں تعلیمی اداروں کیلئے دہشت گردی کے خطرات سے متعلق اطلاعات کا زکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلع غذر میں پولیس کی نفری بڑھایا جائے اور تمام بارڈر ایریاز میں جی بی سکاوٹس کی چوکیاں قائم کی جائیں تاکہ پرامن ضلع کے عوام کو دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔وفد نے گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غذر کے شہداء کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے غذر میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔اس مو قع پر گور نر گلگت بلتستان نے وفد کے مطالبات کو سراہتے ہوئے انکے حل کیلئے اعلیٰ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کر ا دی ۔غذر کے وفد نے گورنر کو ضلع غذر کے دورے کی دعوت بھی دی گو رنر نے غذر کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے بہت جلد شہداء کی سرزمین کے دورہ کرنے کا اعلان کیا ۔وفد میں سابق پارلیمانی سیکرٹری محمد ایوب شاہ،سابق پولیٹکل سیکرٹری ٹو گورنر سید اکبرحسین ، صوبیدار (ر) ایوب شاہ ،علی گو ہر و دیگر شامل تھے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s