گلگت: مالی بے ضابطگیوں اور غیر بھرتیوں کے الزام میں گرفتار محکمہ تعلیم کے تینوں سابق آفسران کی ضمانت کی اپیلیں مسترد|PASSUTIMESاُردُو

556875_359037634161754_1835340648_nگلگت: جمعرات، 03 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) مالی بے ضابطگیوں اور غیر بھرتیوں کے الزام میں گرفتار محکمہ تعلیم کے تینوں سابق آفسران کی ضمانت کی اپیلیں مسترد، احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کو مذید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا ۔
سابق حکوم ت کے دور میں محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب کی طرف سے گرفتار سابق ڈائر یکٹر ایجوکیشن راجہ ناصر ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ مراد اورڈپٹی ڈائر یکٹر میر باز علی فراز کو جمعرات کے روز ریمانڈ پوراہونے پر احتساب عدالت کے جج کے رو برو پیش کیاگیا ۔احتساب عدالت کے معزز جج نے تینوں ملزمان کی طرف سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ملزمان سے مذیدتفتیش کیلئے پندرہ دنوں کی جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا ۔زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات ہوئی ہیں جن کی مذید تفتیش جاری ہے۔ملزم راجہ ناصر کی طرف سے راجہ شکیل ایڈوکیٹ جبکہ شاہ مراد اور میر باز علی فراز کی طرف سے ایڈوکیٹ شفقت ولی عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی اگلی سماعت 17مارچ کو ہو گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s